Categories: کرائم

ایم ڈی کیٹ میں تیسری بار ناکامی پر اسلامیہ کالج پشاور کے طالبعلم نے خودکشی کرلی

ایم ڈی کیٹ میں تیسری بار ناکامی پر اسلامیہ کالج پشاور کے طالبعلم نے خودکشی کرلی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ طالب علم زولوجی ڈیپارٹمنٹ کے پہلے سمسٹر کا طالب علم تھا، مبینہ طور نشہ آوور گولیاں کھاکر خودکشی کی۔ تفصیلات کے مطابق تیسری بار ایم ڈی کیٹ میں ناکامی پر اسلامیہ کالج پشاور کے طالبعلم نے خودکشی کرلی۔ اسلامیہ کالج پشاور کے سینئیر اکیڈمک انڈمنسٹریٹر کے مطابق طالب علم زولوجی ڈیپارٹمنٹ کے پہلے سمسٹر کا طالب علم تھا، جس نے ہارڈنگ ہاسٹل میں مبینہ طور نشہ آوور گولیاں کھاکر خودکشی کی۔

پولیسنے بتایا ہے کہ طالب علم کے والد نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا ہے اور کہا کہ بیٹے  نے ایم ڈی کیٹ میں ناکامی پرخودکشی کی، اس سے قبل بھی دو مرتبہ ٹیسٹ دیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ اسلامیہ کالج پشاور کے ہاسٹل میں خودکشی کرنے والے طالب علم کا تعلق پاراچنار سے تھا۔ پرووسٹ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ دوست نے طالب علم کو تشویشناک حالت میں کمرے میں پایا تو فوراً وارڈن کو مطلع کیا، جس کے بعد وارڈن، مانیٹر اور ہیڈ بئیرر نے متاثرہ طالب علم کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا، جہاں اس کے معدے کی صفائی ہوئی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

Recent Posts

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان پاکستان کی آٹو موبائل صنعت میں…

6 گھنٹے ago

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی انگلینڈ: انگلش فٹبال کی لیگ ون میں بولٹن وانڈررز کے…

6 گھنٹے ago

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب آندھرا پردیش، بھارت: بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پولیس نے تین ایسی خواتین…

6 گھنٹے ago

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب کا بطور…

7 گھنٹے ago

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی اسلام آباد:…

7 گھنٹے ago

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی تل ابیب: اسرائیلی اخبار…

7 گھنٹے ago