ایم ڈی کیٹ میں تیسری بار ناکامی پر اسلامیہ کالج پشاور کے طالبعلم نے خودکشی کرلی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ طالب علم زولوجی ڈیپارٹمنٹ کے پہلے سمسٹر کا طالب علم تھا، مبینہ طور نشہ آوور گولیاں کھاکر خودکشی کی۔ تفصیلات کے مطابق تیسری بار ایم ڈی کیٹ میں ناکامی پر اسلامیہ کالج پشاور کے طالبعلم نے خودکشی کرلی۔ اسلامیہ کالج پشاور کے سینئیر اکیڈمک انڈمنسٹریٹر کے مطابق طالب علم زولوجی ڈیپارٹمنٹ کے پہلے سمسٹر کا طالب علم تھا، جس نے ہارڈنگ ہاسٹل میں مبینہ طور نشہ آوور گولیاں کھاکر خودکشی کی۔
پولیسنے بتایا ہے کہ طالب علم کے والد نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا ہے اور کہا کہ بیٹے نے ایم ڈی کیٹ میں ناکامی پرخودکشی کی، اس سے قبل بھی دو مرتبہ ٹیسٹ دیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ اسلامیہ کالج پشاور کے ہاسٹل میں خودکشی کرنے والے طالب علم کا تعلق پاراچنار سے تھا۔ پرووسٹ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ دوست نے طالب علم کو تشویشناک حالت میں کمرے میں پایا تو فوراً وارڈن کو مطلع کیا، جس کے بعد وارڈن، مانیٹر اور ہیڈ بئیرر نے متاثرہ طالب علم کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا، جہاں اس کے معدے کی صفائی ہوئی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔