Categories: کرائمکھیل

قومی کرکٹرز سے پیسے لینے والے سندھ پولیس کے 4 اہلکار گرفتار

پاکستان کے قومی کرکٹرز سے پیسے لینے والے 4 پولیس اہلکاروں کو معطل کر کے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی شہید بےنظیر آباد حیدر رضا نے کہا ہے کہ آئی جی سندھ رفعت راجہ کے احکامات پر کرکٹرز سے پیسے لینے والے پولیس اہکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹرز سے پیسے لینے کے معاملے پر ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد نے انکوائری رپورٹ مرتب کرلی ہے۔ ڈی آئی جی شہید بینظیرآباد کے مطابق سکرنڈ تھانے کے 4 پولیس اہلکار رشوت لینے میں ملوث پائے گئے ہیں جن کیخلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔ سندھ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تھانہ سکرنڈ کے ایس ایچ او اور بڑے منشی کو فرائض میں غفلت برتنے پر معطل کر دیا گیا ہے اور انکوائری رپورٹ آئی جی سندھ کو ارسال کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ سندھ پولیس کی جانب سے پاکستان کے قومی کرکٹرز صہیب مقصود اور عامر یامین سے رشوت لینے کا واقعہ سامنے آیا تھا۔ پاکستانی کرکٹر صہیب مقصود اور عامر یامین  نے سندھ پولیس پر رشوت لینے کا الزام عائد کیا تھا۔ اس حوالے سے کرکٹر صہیب مقصود  نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ زندگی میں پہلی بار کراچی سے ملتان بذریعہ روڈ سفر کیا، سندھ پولیس اتنی کرپٹ ہے کہ ہر 50 کلومیٹر کے بعد آپ کو روک کر پیسے مانگتی ہے اور نہ دینے کی صورت میں تھانے  لے جانے کی دھمکی دیتی ہے۔

صہیب مقصود نے اپنی ٹویٹ میں مزید کہا کہ سندھ پولیس میں کرپشن عروج پر ہے، ہم نے پولیس کو بتایا کہ ہم کرکٹرز ہیں اور کراچی میں میچ کھیلنے کے بعد واپس ملتان جارہے ہیں، پھر بھی انہوں نے ہم سے 8 ہزار روپے لے لیے، ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ ہم سندھ میں نہیں پنجاب میں رہتے ہیں۔

اسی واقعے کے بارے میں کرکٹر عامر یامین نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا تھا کہ سندھ پولیس کے اہلکاروں نے ہم سے کہا کہ 8 ہزار روپے دو گے تب ہی تمہیں جانے دیں گے ورنہ تھانے چلو اور جب ہم  نے انہیں بتایا کہ ہم انٹرنیشنل کرکٹرز ہیں تو پولیس والے پھر بھی نہ مانے اور کہا کہ اگر ہمیں پیسے نہیں دو گے تو 50 کلومیٹر دور پولیس دوبارہ روک لے گی۔

کرکٹرز کی جانب سے واقعہ سامنے لانے کے بعد آئی جی سندھ پولیس رفعت راجہ نے نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا ھکم دیا تھا۔ آئی جی سندھ پولیس نے ڈی آئی جی شہید بےنظیر آباد کو حکم دیا کہ ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت اور فوری کارروائی کی جائے۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

1 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

1 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago