Categories: کرائم

وزیر اعلی محسن نقوی کا غلط نام استعمال کرنے اور کار سرکار میں مداخلت پر پولیس کا ایکشن

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کے نام کا غلط استعمال کرنے اور کار سرکار میں مداخلت کرنے والے ملزم یسین کو لاہور پولیس نے گرفتار کر لیا۔ گرفتار کرنے کے بعد ملزم کے خلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس نے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لے کر مزید کارروائی شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق ملزم یسین  نے نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا نام استعمال کر کے پولیس پر دباؤ ڈالا اور ڈرائیونگ کرنے والی کم عمر بچی کو وزیراعلی پنجاب کا رشتہ دار ظاہر کیا اور بچی کو چھوڑوانے کے لیے پولیس کو دھمکیاں دیں۔

اسی دوران ملزم یسین کی نگران وزیر اعلی کا نام استعمال کر کے کم عمر بچی کو چھوڑوانے کے حوالے سے پولیس کو دھمکیاں دینے کی وڈیو وائرل ہو گئی جس پر نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے فوری طور پر نوٹس  لے کر پولیس کو غلط بیانی اور کارسرکار میں مداخلت پر کارروائی کا حکم دے دیا۔ اس ضمن میں پولیس نے ملزم کو تلاش کر کے کر گرفتار کر لیا اور مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

20 گھنٹے ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

22 گھنٹے ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago