نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کے نام کا غلط استعمال کرنے اور کار سرکار میں مداخلت کرنے والے ملزم یسین کو لاہور پولیس نے گرفتار کر لیا۔ گرفتار کرنے کے بعد ملزم کے خلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس نے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لے کر مزید کارروائی شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق ملزم یسین نے نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا نام استعمال کر کے پولیس پر دباؤ ڈالا اور ڈرائیونگ کرنے والی کم عمر بچی کو وزیراعلی پنجاب کا رشتہ دار ظاہر کیا اور بچی کو چھوڑوانے کے لیے پولیس کو دھمکیاں دیں۔
اسی دوران ملزم یسین کی نگران وزیر اعلی کا نام استعمال کر کے کم عمر بچی کو چھوڑوانے کے حوالے سے پولیس کو دھمکیاں دینے کی وڈیو وائرل ہو گئی جس پر نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے فوری طور پر نوٹس لے کر پولیس کو غلط بیانی اور کارسرکار میں مداخلت پر کارروائی کا حکم دے دیا۔ اس ضمن میں پولیس نے ملزم کو تلاش کر کے کر گرفتار کر لیا اور مزید کارروائی شروع کردی ہے۔