Categories: کرائم

دوست کی جگہ ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے والا دھر لیا گیا

دوست کی جگہ ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے والا دھرلیا گیا۔ لبرٹی سینٹر میں  ڈرائیونگ ٹیسٹ لینے والے انسپکٹر عمران  نے امیدوار کی جگہ ٹیسٹ دینے والے اس کے دوست کو دھر لیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے لبرٹی ڈرائیونگ سینٹر میں ایک امیدوار نے ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرنے کےلئے اپنے شناختی کارڈ پر دوست کو بھیج دیا۔ بتایا گیا ہے فرخ اعجاز نامی امیدوار نے اپنے دوست عثمان کو ٹیسٹ کےلئے اپلائی کروایا، ٹیسٹ کے دوران مشکوک حرکات وسکنات پر ملزم کی بائیومیٹرک کروائی گئی۔

بائیومیٹرک شناختی کارڈ سے میچ نہیں ہوئی جس پر دونوں دوستوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کےخلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کر کے انہیں حوالات میں بند کردیا گیا ہے۔ سی ٹی او لاہور نے انچارج لبرٹی سینٹر انسپکٹر عمران اور ساتھی وارڈن کو شاباش دی ہے۔

واضح رہے کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑیاں اور موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف ٹرئفک پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے بعد شہر کے تمام ڈرائیونگ سینٹرز پر شدید رش لگ گیا ہے اور ہزاروں کی تعداد میں شہری ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے اپلائی کر رہے ہیں۔

Recent Posts

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان پاکستان کی آٹو موبائل صنعت میں…

7 گھنٹے ago

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی انگلینڈ: انگلش فٹبال کی لیگ ون میں بولٹن وانڈررز کے…

7 گھنٹے ago

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب آندھرا پردیش، بھارت: بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پولیس نے تین ایسی خواتین…

8 گھنٹے ago

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب کا بطور…

8 گھنٹے ago

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی اسلام آباد:…

8 گھنٹے ago

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی تل ابیب: اسرائیلی اخبار…

9 گھنٹے ago