وضو کے لوٹے پر جھگڑا، 2 سگے بھائی قتل

چارسدہ کی تحصیل شبقدر کے علاقے میں فجر کی نماز  کے دوران وضو کے لوٹے پر زبانی تکرار کی وجہ سے ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 2 سگے بھائی جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے علاقے مبین قلعہ میں نماز فجر کے دوران زبانی تکرار پر ملزمان نے فائرنگ کردی، فائرنگ کی زد میں آکر 2 سگے بھائی موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ایک شخص زخمی بھی ہوا۔ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ تھانہ شبقدر میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

شبقدر پولیس نے  بتایا ہے کہ ملزمان نے مسجد میں نماز سے قبل وضو کے لوٹے کے جھگڑے پر تکرار کے بعد گولیاں چلا دیں جس کے نتجے میں 32 سالہ مسکین جبکہ 28 سالہ عبدالصمد جاں بحق ہو گئے۔مقتولین اپس میں سگے بھائی تھے جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں جمال خان ولد مزمل شدید زخمی ہو گیا۔

مقتولین کی لاشیں ٹی ایچ کیو ہسپتال شبقدر منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ زخمی شخص کو شبقدر اسپتال میں ابتدئی طبی علاج کے بعد پشاور ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مقتولین کے بھائی منان ولد شمشاد کی مدعیت میں ملزمان جمشید ولد فضل حکیم، مبین، زید اور عبد اللہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

21 گھنٹے ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

22 گھنٹے ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago