Categories: کرائم

پولیس افسر رشوت لیتا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

پولیس افسر رشوت لیتا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں پنجاب پولیس کا ایک سب انسپکٹر رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن لاہور  نے کارروائی کرتے ہوئے سب انسپکٹر لیاقت علی کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔

سب انسپکٹر تھانہ غالب مارکیٹ لاہور لیاقت علی کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے۔ سب انسپکٹر لیاقت علی نے شہری سے ایک مقدمے میں حمایت کیلئے رشوت طلب کی تھی جس پر اینٹی کرپشن ٹیم نے مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ مار کر سب انسپکٹرکو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔

اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے نے ملزم سب انسپکٹر لیاقت علی کو گرفتارکیا۔ ملزم سے موقع پر نشان زدہ نوٹ بھی برامد کر لیے گئے۔ اینٹی کرپشن نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاذ کردیا ہے۔ اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی سرکاری عہدے پر بیٹھے شخص کو عام شہریوں تنگ کرنے یا رشوت لینے کا حق حاصل حاصل نہیں ہے۔ کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

Recent Posts

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان پاکستان کی آٹو موبائل صنعت میں…

5 گھنٹے ago

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی انگلینڈ: انگلش فٹبال کی لیگ ون میں بولٹن وانڈررز کے…

6 گھنٹے ago

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب آندھرا پردیش، بھارت: بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پولیس نے تین ایسی خواتین…

6 گھنٹے ago

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب کا بطور…

6 گھنٹے ago

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی اسلام آباد:…

7 گھنٹے ago

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی تل ابیب: اسرائیلی اخبار…

7 گھنٹے ago