Categories: کرائم

بھارت میں ورلڈکپ فائنل دیکھتے ہوئے ٹی وی بند کرنے پر باپ نے بیٹے کو قتل کر دیا

بھارت میں ورلڈکپ فائنل دیکھتے ہوئے ٹی وی بند کرنے پر باپ نے بیٹے کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ کان پور میں پیش آیا جہاں گنیش پرساد نامی شخص گھر پر آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کا فائنل میچ دیکھ رہا تھا کہ اسی دوران اس کے بیٹے دیپکپرساد  نے باپ سے پہلے کھانا بنانے کی درخواست کی جس پر باپ نے انکار کیا تو بیٹے نے ٹی وی بند کردیا۔ بیٹے کے ٹی وی بند کرنے پر باپ بیٹے کی تکرار ہوئی اور بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی جس پر باپ نے موبائل فون چارجر کے تار سے بیٹے کا گلا گھونٹ دیا اور اسکا بیٹا موقع پر ہی جانبحق ہوگیا۔

کانپور پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق ملزم اس وقت شراب کے نشے میں تھا، پولیس کو ملزم کے پڑوسیوں نے اطلاع دی تھی، پولیس جب پہنچی تو نوجوان کی لاش سیڑھیوں پر پڑی تھی جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے مزید بتایا ہے کہ ملزم کی بیوی گزشتہ ہفتے ہی مار پیٹ کے بعد گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی۔

Recent Posts

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان پاکستان کی آٹو موبائل صنعت میں…

5 گھنٹے ago

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی انگلینڈ: انگلش فٹبال کی لیگ ون میں بولٹن وانڈررز کے…

5 گھنٹے ago

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب آندھرا پردیش، بھارت: بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پولیس نے تین ایسی خواتین…

6 گھنٹے ago

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب کا بطور…

6 گھنٹے ago

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی اسلام آباد:…

7 گھنٹے ago

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی تل ابیب: اسرائیلی اخبار…

7 گھنٹے ago