بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر آگرہ میں شادی کی تقریب میں رس گلوں کی کمی پر جھگڑا ہوا گیا اور جھگڑے میں چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لڑائی کا انوکھا واقعہ واقعہ اتوار کی شام اتر پریش میں پیش آیا۔ جھگڑے میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔واقعہ میں چھ افراد زخمی ہوئے جس کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ شمس آباد پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او انیل شرما کے مطابق جو لوگ ہسپتال میں زیر علاج ہیں وہ خطرے سے باہر ہیں۔
عینی شاہدی نے بتایا ہے کہ لڑائی کا آغاز اس وقت ہوا جب برج بھان کشواہا نامی شہری کی رہائش گاہ پر ہونے والی شادی کی تقریب میں موجود ایک شخص نے رس گلوں کی کمی پر تبصرہ کیا۔ ایس ایچ او کے مطابق اس وجہ سے لڑائی ہوئی اور بھگوان دیوی، یوگیش، منوج، کیلاش، دھرمیندر اور پون نامی بھارتی شہری زخمی ہو گئے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…