لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ایک لڑکے نے اپنی تیز رفتار گاڑی سے دوسری کار کو ٹکر ماری اور 6 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے، پولیس تفتیش کے مطابق لڑکا خواتین کی گاڑی کا پیچھا کر کے ہراساں کرنے کی کوشش کر رہا تھا،متاثرہ گاڑی کے ڈرائیور نے روک کر لونڈے لپاڑے کو سمجھایا لیکن وہ آگے سے گالیاں اور دھمکیاں دیتا رہا کہ میں دیکھتا ہوں تم لوگ کیسے ڈیفنس میں گاڑی چلاتے ہو۔
گاڑی کا ڈرائیور اپنی بہن اور بیوی کو لے کر دوبارہ منزل کی طرف روانہ ہوا تو ملزم نے پھر پیچھا شروع کر دیا اور میکڈونلڈ چوک پر ملزم نے 160 کی سپیڈ سے اپنی کار کو خواتین والی کار سے ٹکر ماری،گاڑی 70 فٹ دور جا گری اور اس میں سوار تمام افراد جان بحق ہو گئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب کو مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کی ہدایت کر دی،گزشتہ شب پولیس نے اس معاملے پر وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی۔ متاثرہ خاندان نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کے باپ کو بھی گرفتار کیا جائے جس نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے 14 سالہ بیٹے کو سڑک پر گاڑی چلانے کے لیے دی،باپ بھی قتل میں برابر کا شریک ہے.