شہری کے گھر میں گھسنے والے 06 ڈاکو فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اقبال ٹاؤن میں ڈاکٹر عباد نامی شہری کے گھر میں ڈاکو داخل ہو گئے اور گھر والوں کو یرغمال بنا لیا۔ اس دوران ایک چھوٹی بچی گھر کی چھت پر موجود تھی۔ ڈاکوؤں کے گھر میں گھسنے پر بچی نے 15 پولیس ایمرجنسی پر کال کی۔ کال موصول ہوتے ہی ایس پی اقبال ٹاؤن ارتضی کمیل پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچے اور آپریشن کا آغاذ کیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن ارتضی کمیل نےتمام پولیس آپریشن کو لیڈ کیا۔
آپریشن کے دوران پولیس نے تمام 6 ڈاکر ہلاک کردیے جبکہ تمام اہل خانہ محفوظ رہے۔ آپریشن میں پولیس اہلکار و افسران بھی محفوظ رہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں میں علی رضا ولد منشا، عمران ولد اللہ دتہ، چاند ولد عبد المجید اور علی رضا شامل ہیں۔
آپریشن کے دوران ایس پی اقبال ٹاؤن ارتضی کمیل۔ایس ایچ او گلشن اقبال سید قمر سمیت پولیس کی بھاری نفری موقعہ پر موجود تھی۔ ایس پی اقبال ٹاؤن ارتضی کمیل کی پولیس آپریشن میں شریک تمام پولیس افسران و جوانوں کو شاباش دی ہے۔