اب کم عمر ڈرائیورز کے ساتھ ساتھ گاڑی و موٹرسائیکل مالک کےخلاف بھی مقدمہ درج ہوگا

سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کا کم عمر ڈرائیورز کے حوالے سے بڑا حکم، سی ٹی او لاہور نے کہا ہے کہ اب کم عمر ڈرائیورز کے ساتھ ساتھ گاڑی و موٹرسائیکل مالک کےخلاف بھی مقدمہ درج ہوگا، کم عمر ڈرائیورز کو گاڑی موٹرسائیکل دینے والوں کو بھی قانونی گرفت میں لایا جائے گا، بغیر لائسنس گاڑی، موٹرسائیکل چلانے والوں کےخلاف بھی مقدمات کا اندراج ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر من و عن عملدرآمد کروایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہر لاہور میں 73 لاکھ گاڑیاں رجسٹرڈ جبکہ صرف 13 لاکھ سے زائد لائسنس ہولڈرز ہیں، لاہور ٹریفک پولیس نے رواں سال 14 لاکھ لرنر پرمٹ جاری کئے، شہریوں کی سہولت و آسانی کےلئے 33 لائسنس دفاتر قائم کئے گئے، مزید آسانی کےلئے 04 سینٹرز کو 24/7 کردیا گیا، اب مزید وقت نہیں دیا جائے گا، سخت کریک ڈاؤن ہوگا۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے بغیر لائسنس کے گاڑیاں چلانے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں 6 افراد کے موت میں قتل کی دفعات شامل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ لاہور میں چھ افراد کے جاں بحق ہونے کے کیس میں نامزد کم عمر ملزم افنان  نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ درخواست میں نگران وزیراعلی مھسن نقوی اور سی سی پی او لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔ ؎

ملزم افنان نے مقدمے میں قتل کی دفعات شامل کرنے کو عدالت میں چیلنج کیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ذاتی دشمنی نہیں ٹریفک حادثے پر قتل کی دفعات لگانا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ ملزم کم عمر ہے لہذا قتل کی دفعات عائد کرنا غیر قانونی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت مقدمے سے قتل کی دفعات ختم کرنے کا حکم دے۔ پولیس کی جانب سے مقدمے میں دہشت گردی اور قتل کی دفاع 302 شامل کی گئی تھیں۔

جسٹس علی ضیا باجوہ نے درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران جسٹس علی ضیا  نے احکامات جاری کیے۔عدالت نے حکم دیا کہ بغیر لائسنس گاڑیاں چلانے والوں کو گرفتار کیا جائے۔ ہر چوک اور ہر سگنل پر پولیس کی نفری تعینات کی جائے۔ لائسنس کےبغیر کوئی گاڑی سڑک پر نہ آئے۔ عدالت نے کہا کہ گاڑیاں بندوں کو مارنے کی مشینیں ہیں۔ بغیر لائسنس کے گاڑی رجسٹر نہیں ہو سکتی۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ کم عمر ڈرائیور کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے۔

Recent Posts

4 اکتوبر کو ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے: علی امین گنڈاپور

4 اکتوبر کو ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے: علی امین گنڈاپور اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا…

2 ہفتے ago

پاکستان میں مہنگائی کی شرح ہماری توقعات سے زیادہ کم ہوئی ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پاکستان میں مہنگائی کی شرح ہماری توقعات سے زیادہ کم ہوئی ہے: وفاقی وزیر خزانہ اسلام آباد :وفاقی وزیر خزانہ…

2 ہفتے ago

پٹرول سستا مگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں؟

پٹرول سستا مگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں؟ حالیہ دنوں میں حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی…

2 ہفتے ago

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ…

2 ہفتے ago

عمران خان اب عالم اسلام کے لیڈ ربن چکے ہیں:پرویز الٰہی

عمران خان اب عالم اسلام کے لیڈ ربن چکے ہیں:پرویز الٰہی لاہور:سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے واضح…

2 ہفتے ago

نواز شریف نے لندن جانے کا اپنا منصوبہ مؤخر کر دیا

نواز شریف نے لندن جانے کا اپنا منصوبہ مؤخر کر دیا لاہور:آئینی ترمیم کے مسئلے کی وجہ سے مسلم لیگ…

2 ہفتے ago