لاہور ہائیکورٹ نے بغیر لائسنس کے گاڑیاں چلانے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں 6 افراد کے موت میں قتل کی دفعات شامل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ لاہور میں چھ افراد کے جاں بحق ہونے کے کیس میں نامزد کم عمر ملزم افنان نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ درخواست میں نگران وزیراعلی مھسن نقوی اور سی سی پی او لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔ ؎
ملزم افنان نے مقدمے میں قتل کی دفعات شامل کرنے کو عدالت میں چیلنج کیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ذاتی دشمنی نہیں ٹریفک حادثے پر قتل کی دفعات لگانا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ ملزم کم عمر ہے لہذا قتل کی دفعات عائد کرنا غیر قانونی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت مقدمے سے قتل کی دفعات ختم کرنے کا حکم دے۔ پولیس کی جانب سے مقدمے میں دہشت گردی اور قتل کی دفاع 302 شامل کی گئی تھیں۔
جسٹس علی ضیا باجوہ نے درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران جسٹس علی ضیا نے احکامات جاری کیے۔عدالت نے حکم دیا کہ بغیر لائسنس گاڑیاں چلانے والوں کو گرفتار کیا جائے۔ ہر چوک اور ہر سگنل پر پولیس کی نفری تعینات کی جائے۔ لائسنس کےبغیر کوئی گاڑی سڑک پر نہ آئے۔ عدالت نے کہا کہ گاڑیاں بندوں کو مارنے کی مشینیں ہیں۔ بغیر لائسنس کے گاڑی رجسٹر نہیں ہو سکتی۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ کم عمر ڈرائیور کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے۔
یاد رہے کہ لاہور ڈیفنس فیز 7 میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی موت کے معاملے کی تحقیقات کے دوران پتا چلا تھا کہ کم عمر ڈرائیور افنان کی حادثے سے قبل جاں بحق افراد کے ساتھ جھڑپ ہوئی تھی۔ افنان نے وائی بلاک سے گاڑی میں بیٹھی خواتین کا کافی دیر تک پیچھا کیا، اس دوران متاثرہ گاڑی کے ڈرائیور حسنین نے کئی بار گاڑی کی رفتار بھی تیز کی کہ شاید اس طرح افنان ان کا پیچھا کرنا چھوڑ دے تاہم ملزم نے گاڑی کا پیچھا نہیں چھوڑا اور مسلسل خواتین کو ہراساں کرتا رہا۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…