Categories: کرائم

لاہور:اغوا برائے تاوان میں ملوث پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا

لاہور پولیس نے اغوا برائے تاوان کے ایک کیس میں ملوث تین پولیس اہلکاروں اور اسپیشل برانچ کے ایک اہلکار کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ واقعہ چند روز قبل دھرم پورہ انڈر پاس کے قریب پیش آیا تھا، جہاں نعیم ساجد نامی شہری کو اغوا کر لیا گیا تھا۔

نعیم ساجد، جو کام سے واپسی پر اپنے گھر جا رہا تھا، کو چار افراد نے گن پوائنٹ پر اغوا کیا۔اغوا کاروں نے نعیم ساجد کو محمود بوٹی کے علاقے میں قید کر لیا اور اس پر تشدد کیا۔بعد ازاں، ملزمان نے 21 لاکھ روپے کا تاوان وصول کر کے مغوی کو ویلنشیا ٹاؤن کے علاقے میں چھوڑ دیا۔

لاہور پولیس نے وقاص، نعمان، محسن اور ایک اسپیشل برانچ اہلکار کو گرفتار کیا ہے۔ ان ملزمان کے خلاف اغوا، تشدد، اور تاوان وصولی کے مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے اور تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس گھناؤنی واردات کے دیگر پہلوؤں کو بھی بے نقاب کیا جا سکے۔ مزید یہ کہ پولیس نے ملزمان کے ذریعے تاوان کے پیسوں کی بازیابی کی کوشش بھی شروع کر دی ہے۔

MYK News

Recent Posts

متھیرا نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نازیبا ویڈیوز کے حوالے سے اپنی وضاحت پیش کر دی

معروف ماڈل اور میزبان متھیرا نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نازیبا ویڈیوز کے حوالے سے اپنی وضاحت پیش…

1 گھنٹہ ago

یوٹیوب نے پیسہ کمانے کا نیا فیچر متعارف کروا دیا۔

یوٹیوب نے اپنے کریٹیرز کے لیے لائیو اسٹریمنگ کی دنیا میں ایک نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کرایا ہے جس…

2 گھنٹے ago

حکومت پاکستان نے بھارتی کرکٹ فینز کو ویزے دینے کی تیاری مکمل کر لی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے لیے تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں، اور…

3 گھنٹے ago

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے جیلوں میں اصلاحات کے حوالے سےذیلی کمیٹی قائم کر دی

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے جیلوں میں اصلاحات کے حوالے سے ایک ذیلی کمیٹی قائم کر دی ہے، جو…

3 گھنٹے ago

پاکستان میں VPN کا غیر قانونی استعمال۔ حکومت کا بڑاقدم

وزارتِ داخلہ کی جانب سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو غیر قانونی وی پی اینز کے خلاف…

4 گھنٹے ago

سندھ سے تیل و گیس کے ذخائر دریافت

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے سندھ کے ضلع سجاول میں شاہ بندر بلاک کے علاقے میں واقع پتیجی…

4 گھنٹے ago