نو مئی کے روز کینٹ کے علاقے میں راحت بیکری کے قریب جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں خدیجہ شاہ کی ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے خدیجہ شاہ کی درخواستِ ضمانت بعداز گرفتاری منظور کرلی ہے۔ عدالت نے ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی ہے۔
عدالت نے وکلاء کے دلائل کے بعد فیصلہ سنایا ہے۔ واضح رہے کہ پولیس نے خدیجہ شاہ کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے اور انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے راحت بیکری کے باہر جلائو گھیراؤ کے کیس میں خدیجہ شاہ سمیت پانچ ملزمان کی ضمانتوں پر وکلاء کو دلائل کے لیے 15 نومبر کو طلب کیا تھا۔ آج لاہور ہائی کورٹ نے خدیجہ شاہ کی توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی پنجاب کو جواب داخل کرانے کا حکم دیتے ہوئے مقدمے کا ریکارڈ بھی طلب کیا۔
عدالت نے مقدمے کی سماعت 24 نومبر تک ملتوی کردی۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…