انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) نے چیمپئنز ٹرافی کو دبئی سے اسلام آباد منتقل کر دیا ہے، اور اس کے ساتھ ہی ٹرافی کے ٹور کا آغاز 16 نومبر سے ہو گا۔ 24 نومبر تک جاری رہنے والے اس ٹور کا آغاز سکردو سے کیا جائے گا۔ سکردو کے بعد چیمپئنز ٹرافی کو کے ٹو بیس کیمپ لے جایا جائے گا۔
اس ٹرافی ٹورمیں وہ شہر بھی شامل ہیں جہاں چیمپئنز ٹرافی کے میچز ہونے ہیں، تاکہ کرکٹ کے شائقین کو اس ایونٹ کا حصہ بنایا جا سکے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کے اعلان کے بغیر ہی ٹرافی ٹور کا آغاز کیا جا رہا ہے، حالانکہ عام طور پر ICC ایونٹس کے شیڈول کا اعلان 4 ماہ پہلے کیا جاتا ہے۔
ICC چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول پاکستان میں 19 فروری سے 9 مارچ 2025 تک رکھا گیا ہے، تاہم، اس کا باقاعدہ اعلان 11 نومبر کو لاہور میں کیا جانا تھا، لیکن بھارت کی طرف سے کرکٹ ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے کے فیصلے کی وجہ سے شیڈول کا باقائدہ اعلان تاخیر کا شکار ہے۔۔
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی آئی ہے۔ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، سونے…
نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (NCERT) نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) چیٹ بوٹس کو سیکیورٹی رسک قرار دیا ہے، جس کا…
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروبار کا مثبت رجحان برقراررہا ہے، جس کی واضح جھلک 100 انڈیکس کی بلند ترین…
آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 29 رنز سے کامیابی حاصل کی، جس کے بعد پاکستان…
اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ون کیس کی سماعت کے دوران نیب نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ…
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ…