Categories: کرائم

لاہور ہائیکورٹ نے9 ماہ کی بچی سے زیادتی کرنیوالے مجرم کی سزائے موت ختم کردی

لاہور ہائیکورٹ نے9 ماہ کی بچی سے زیادتی کرنیوالے مجرم کی سزائے موت ختم کردی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ  نے مجرم کی اپیل پر تحریری فیصلہ جاری سنا دیا ہے۔ مجرم محمد رفیق کے خلاف تھانہ صدر قصور میں2019 میں9 ماہ کی بچی سے زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔مجرم کو ٹرائل کورٹ میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

اب لاہور ہائیکورٹ نے نیا فیصلہ جاری کیا ہے جس کے مطابق عدالت نے ٹرائل کورٹ کا 3 لاکھ روپے جرمانے کا فیصلہ بحال رکھا۔ عدالت نے ریماکس دیے کہ ملزم نے شیر خوار بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، والدین کسی پر جھوٹا الزام لگانے کیلئے بیٹی کی عزت اور مستقبل داؤ پر نہیں لگا سکتے۔عدالت نے اپنے ریماکس میں مزید کہا کہ پراسکیوشن نے بغیر کسی شک کے اپنا کیس ثابت کیا، اپیل کنندہ کو سزائے موت کی سزا دینا کافی سخت ہوگا۔ منفی ڈی این اے رپورٹ اور جرم کے وقت مجرم کی عمرکے سبب سزا میں تخفیف ہوسکتی ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ اس کیس میں سزا میں تخفیف کرنے والے حالات موجود ہیں،قانون کے بنیادی اصولوں کے مطابق سزا سناتے وقت شک کا فائدہ ملزم کو دیا جاتا ہے اس لیے ملزم کی موت کی سزا کو ختم کرکے اسے عمر قید میں تبدیل کرنے کا حکم دیا جاتا ہے۔

دوسری جانب رانی پور میں بااثر پیر کے گھر میں زیادتی کے بعد وفات پانے والی بچی کے ڈی این اے سیمپل کی اصل رپورٹ آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق رانی پور کی حویلی میں پیر کے ساتھ ساتھ اس کے دوستوں نے بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے بتایا ہے کہ جو سیمپل پنجاب بھیجے گئے تھے ان کی رپورٹ منفی آئی تھی کیونکہ محکمہ صحت کے کچھ افسران نے پیر کے ساتھ ذاتی تعلق کی وجہ سے سیمپلز بدل دیے تھے۔ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے بتایا ہے کہ جامشورو کی لیبارٹری میں بھیجے جانے والے سیمپلز سے ثابت ہو گیا ہے کہ بچی کے ساتھ زیادتی ہوئی تھی اور پیر کے اجزاء کے ساتھ ساتھ کچھ اور افراد کے اجزاء بھی ڈی این اے میں ملے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ پیر کے ساتھ ساتھ اور افراد نے بھی بچی کو ہوس کا نشانہ بنایا تھا۔

Recent Posts

4 اکتوبر کو ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے: علی امین گنڈاپور

4 اکتوبر کو ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے: علی امین گنڈاپور اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا…

2 ہفتے ago

پاکستان میں مہنگائی کی شرح ہماری توقعات سے زیادہ کم ہوئی ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پاکستان میں مہنگائی کی شرح ہماری توقعات سے زیادہ کم ہوئی ہے: وفاقی وزیر خزانہ اسلام آباد :وفاقی وزیر خزانہ…

2 ہفتے ago

پٹرول سستا مگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں؟

پٹرول سستا مگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں؟ حالیہ دنوں میں حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی…

2 ہفتے ago

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ…

2 ہفتے ago

عمران خان اب عالم اسلام کے لیڈ ربن چکے ہیں:پرویز الٰہی

عمران خان اب عالم اسلام کے لیڈ ربن چکے ہیں:پرویز الٰہی لاہور:سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے واضح…

2 ہفتے ago

نواز شریف نے لندن جانے کا اپنا منصوبہ مؤخر کر دیا

نواز شریف نے لندن جانے کا اپنا منصوبہ مؤخر کر دیا لاہور:آئینی ترمیم کے مسئلے کی وجہ سے مسلم لیگ…

2 ہفتے ago