نگران وفاقی حکومت نے ملک بھر کے بجلی چوروں سے 34 ارب روپے ریکور کرلیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آپریشن کے دوران ملک بھر سے 25,142 بجلی چور گرفتار کیے گئے ہیں۔ وضح رہے کہ ماہ ستمبر میں نگران وفاقی حکومت اور عسکری قیادت نے بجلی چوری کے خلاف مہم کا آغاز کیا تھا۔ بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے باعث ماہانہ نقصان میں 12 بلین سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے۔
لاہور میں بھی لیسکو حکام کی جانب سے نادہندگان کے خلاف مہم جاری ہے۔ ترجمان لیسکو کے مطابق 61 روز سے جاری مہم کے دوران 38036 ڈیفالٹرز 1 ارب 20 کروڑ سے زائد کی وصولی کرلی گئی ہے۔ نادرن سرکل میں 4934 نادہندگان سے 153.96ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 4765 نادہندگان سے 284.98 ملین کی ریکوری کی گئی ہے۔ ترجمان لیسکو کے مطابق سینٹرل سرکل میں 4750نادہندگان سے174.25ملین اور ساؤتھ سرکل میں 1923نا دہندگان سے64.73 ملین کی ریکوری کی گئی۔
دوسری جانب ملک بھر کے بجلی صارفین کو ایک اور کرنٹ دینے کی تیاری کرلی گئی ہے۔ ذرائع کےمطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں 1.70 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ نیپرا جولائی تا ستمبر 2023 کی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر کل سماعت کرے گی، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں اضافہ تقریباً 1.70 روپے فی یونٹ بنے گا۔
نیپرا حکام نے بتایا کہ یکساں ٹیرف کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہو گا۔ کراچی کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ ڈسکوز نے بجلی صارفین پر 22 ارب 56 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی درخواست کر رکھی ہے اور کمپنیوں نے کیپیسٹی چارجز کی مد میں 12 ارب ، 12 کروڑ 60 لاکھ روپے وصولی کی اجازت مانگی ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…