شادی کے اگلے ہی دن پولیس نے علیزہ سحر اور شوہر کو گرفتار کر لیا

شادی کے اگلے ہی دن پولیس نے علیزہ سحر اور شوہر کو گرفتار کر لیا، پولیس نے معروف یوٹیوبر کو اسلحے کی نمائش کرنے پر شوہر سمیت گرفتار کیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکرعلیزہ سحر شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف ٹک ٹاکر علیزہ سحر نے غیر اخلاقی ویڈیوز لیک ہونے کے بعد شادی کرلی ہے۔ علیزہ سحر کی شادی کی ویڈیوز بھی سامنے آگئیں ہیں جس میں وہ اپنے شوہر کے ساتھ انتہائی خوش نظر آرہی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق علیزہ سحر کو اسلحے کی نمائش کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ علیزہ سحر اور ان کے شوہر کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی جس میں وہ اسلحے کی نمائش کر رہی ہیں۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پنجاب پولیس نے کارروائی کی اور ٹک ٹاکر کو شوہر سمیت گرفتار کر لیا۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر یہ بھی خبریں گردش کر رہی ہیں کہ علیزہ سحر اور ان کے شوہر نے ویڈیو میں نظر آنے والے اسلحے کا لائسنس پولیس کو دکھایا جس کے بعد اس جوڑے کو رہا کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ علیزہ سحر کی ایک نازیبا ویڈیو لیک ہو گئی تھی جس میں وہ کسی شخص کے ساتھ ویڈیو کال پر بات کر رہی تھیں۔ علیزہ سحر اس شخص کے کہنے پر اپنا جسم اسے ویڈیو کال پر دکھاتی ہیں لیکن وہ شخص سکرین ریکارڈنگ کرلیتا ہے۔ اس کے بعد وہ ویڈیو لیک ہو جاتی ہے۔

ویڈیو لیک ہونے پر بہت سے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ علیزہ سحر نے خود وہ ویڈیو لیک کی تھی تاہم علیزہ سحر نے اس بات کی تردید کی تھیں اور پہلے انہوں نے اعلان کیا کہ سوشل میڈیا چھوڑ رہی ہیں تاہم انہوں نے دوبارہ نئی ویڈیو میں اعلان کیا کہ وہ ڈٹ کر کھڑی ہیں، ان کے گھر والے انہیں سپورٹ کر رہے ہیں اور ویڈیوز بناتی رہیں گی۔

Recent Posts

پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 3ہزار چارجنگ اسٹیشنز لگائے جائینگے

پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 3ہزار چارجنگ اسٹیشنز لگائے جائینگے لاہور: پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں پنجاب…

5 گھنٹے ago

جہیز میں بائیک اور پیسے نہ دینے پر شوہر نے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

جہیز میں بائیک اور پیسے نہ دینے پر شوہر نے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا امروہہ، بھارت: بھارت…

5 گھنٹے ago

سپریم کورٹ کی وضاحت جاری کرنے کا عمل متنازع ہوگیا

سپریم کورٹ کی وضاحت جاری کرنے کا عمل متنازع ہوگیا اسلام آباد: سپریم کورٹ کے 8 ججز کی جانب سے…

6 گھنٹے ago

تنہائی کا احساس فالج کا خطرہ بڑھا دیتا ہے: ماہرین کی تحقیق

تنہائی کا احساس فالج کا خطرہ بڑھا دیتا ہے: ماہرین کی تحقیق نیویارک: ماہرین صحت کے ایک تازہ مطالعے میں…

6 گھنٹے ago

قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے پر 7 ستمبر کو عام تعطیل کی منظوری

قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے پر 7 ستمبر کو عام تعطیل کی منظوری اسلام آباد: سینیٹ آف پاکستان نے…

9 گھنٹے ago

میرے حوصلے قاتلانہ حملوں سے نہیں ٹوٹ سکتے، ٹرمپ

میرے حوصلے قاتلانہ حملوں سے نہیں ٹوٹ سکتے، ٹرمپ واشنگٹن: امریکی صدارتی الیکشن میں اپوزیشن کے امیدوار اور سابق صدر…

10 گھنٹے ago