لاہور کے تھانہ شادمان پولیس نے سوشل میڈیاپر لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دے کر پاس بلا کرذیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے ضلع گوجرانوالہ سے ملزم شہروز کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شہروز کا متاثرہ لڑکی سے چند روز قبل سوشل میڈیا پر رابطہ ہواتھا۔ ملزم نے نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکی کو ٹولنٹن مارکیٹ اپنے کمرے میں بلا کر نشہ آور شے کھلائی اور اسے نیم بہوشی کی حالت میں زیادتی کر کے فرار ہو گیا تھا۔
پولیس نے زیادتی کے بعد شہروز کے خلاف شکایت درج کروائی تھی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا اور تحقیقات کے بعد ملزم شہروز کو گوجرانوالہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پولیس مزید تفتیش کر ہی ہے۔
سوشل میڈیا پر آجکل بہت سے نوکریوں کے اشتہارات گردش میں ہیں۔ زیادہ تر اشتہارات سکیم ہوتے ہیں لوگوں کو نوکری کا جانسہ دے کر ان سے رقوم ہتھیائی جاتی ہیں اور فراڈ کیا جاتا ہے تاہم بعض ہوس پرست افراد بھی سوشل میڈیا پر نوکری کا شتہار دے کر خواتین کو حیوانیت کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ اس حوالے سے پولیس بھی متحرک ہے اور ایسے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں ہوتی رہتی ہیں۔