Categories: کرائم

رانی پور کی حویلی میں پیر کے ساتھ ساتھ اس کے دوستوں نے بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی

رانی پور میں بااثر پیر کے گھر میں زیادتی کے بعد وفات پانے والی بچی کے ڈی این اے سیمپل کی اصل رپورٹ آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق رانی پور کی حویلی میں پیر کے ساتھ ساتھ اس کے دوستوں نے بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے بتایا ہے کہ جو سیمپل پنجاب بھیجے گئے تھے ان کی رپورٹ منفی آئی تھی کیونکہ محکمہ صحت کے کچھ افسران نے پیر کے ساتھ ذاتی تعلق کی وجہ سے سیمپلز بدل دیے تھے۔

ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے بتایا ہے کہ جامشورو کی لیبارٹری میں بھیجے جانے والے سیمپلز سے ثابت ہو گیا ہے کہ بچی کے ساتھ زیادتی ہوئی تھی اور پیر کے اجزاء کے ساتھ ساتھ کچھ اور افراد کے اجزاء بھی ڈی این اے میں ملے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ پیر کے ساتھ ساتھ اور افراد نے بھی بچی کو ہوس کا نشانہ بنایا تھا۔

اس حوالے سے سندھ کے نگران وزیر قانون عمر سومرو  نے انکشاف کیا ہے کہ رانی پور میں پیش آنے والے فاطمہ قتل کیس میں پیر کے ڈی این اے سیمپل تعلقات کی بنا پر خراب کیے گئے اور جب دوسری جگہ سے ٹیسٹ کروائے گئے تو ڈی این اے میچ ہوگیا۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے افسران نے پیر سے تعلقات کی بنیاد پر سیمپل تباہ کر دیے تھے۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں مقتول بچی فاطمہ کے لواحقین کے وکلا نے کہا کہ رانی پور کے گھر میں کام کرنے والی کمسن بچی فاطمہ سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی تاہم زیادتی کس نے کی یہ طے ہونا باقی ہے۔

Recent Posts

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان پاکستان کی آٹو موبائل صنعت میں…

5 گھنٹے ago

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی انگلینڈ: انگلش فٹبال کی لیگ ون میں بولٹن وانڈررز کے…

5 گھنٹے ago

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب آندھرا پردیش، بھارت: بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پولیس نے تین ایسی خواتین…

6 گھنٹے ago

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب کا بطور…

6 گھنٹے ago

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی اسلام آباد:…

6 گھنٹے ago

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی تل ابیب: اسرائیلی اخبار…

7 گھنٹے ago