Categories: کرائم

پی ٹی آئی سے بات کرنے کےلئے تیار ہیں، رانا ثنااللہ خان

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے میڈیا ٹالک کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی 9مئی کا ٹولے کو نکال کر پی ٹی آئی سے بات کرنے کےلئے تیار ہیں،  فرح بی بی کرپشن دو جمع دو والا معاملہ ہے پہلے بھی ثبوت عوام کے سامنے رکھے۔ ساٹھ ارب روپے کی رقم پاکستان بھجوائی اور پراپرٹی کی سات ارب روپے چار سو کنال کی تھی اس ثبوت کی کبھی تردید نہیں ہوئی،  عمران خان کو اونٹھنی کا دودھ دیں شہد ،ہرن یا دیسی مرغی دیں تو اس پر اعتراض نہیں۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ہمارا یہ ظرف نہیں ان کی جیل میں ادویات و کھانا بند کر دیں،  ہمارا پی ٹی آئی چئیرمین سے سوال ہے کہ وہ کہتے رہے جیل میں کوئی کلاس نہیں ہونی چاہیئے بلکہ سب کلاس ختم کر دینی چاہیے،  عمران خان اڈیالہ جیل میں دیکھ لیں جو ان کے ساتھ سلوک ہوا وہی سلوک دوسروں کے ساتھ بھی ہوا، فرح گوگی کو بیرون ملک سے واپس لانے کا ملکی و غیر ملکی قانونی طریقہ کار ہے اس پر تحقیقاتی ادارے کام کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے صدر شہباز شریف ہی ہیں نوازشریف پارٹی کے قائد ہیں ہاتھی کے پائوں میں سب کا پائوں ہوتا ہے،  جنوبی پنجاب کا جائزہ لیا وہاں اچھی پوزیشن ہے نئے لوگ شامل ہو رہے ہیں تمام حلقوں سے تگڑے امیدوار کھڑے ہوں گے،  ہمیں امیدواروں کی کمی نہیں ہے چنائو میں دشواری ہو رہی ہے،  نوازشریف چوہدری شجاعت حسین سے جلد ملاقات کریں گے،  آصف علی زرداری کو اپنی پارٹی کا سربراہ ہوتے ہوئے حق حاصل ہے لاہور کا وزیر اعظم کا راستہ روکیں اور لاڑکانہ کے وزیر اعظم کیلئے راہ ہموار کریں۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ  عوام الیکشن میں سندھ لاہور یا کے پی کے حق میں فیصلہ کریں ہمیں قبول ہوگا،  نوازشریف عام انتخابات میں حصہ لیں گے،  شاہد خاقان عباسی بھائی اور بے باک انسان ہیں وہ ن لیگ سے ناراض نہیں ہیں، شاہد خاقان عباسی پارٹی سے تعاون کریں گے۔ سچی بات یہ ہے کہ اور یہ بات کنفرم بھی نہیں کررہا مجھے ریزن ایبل ڈائوٹ ہے کہ عمران خان کو جیل میں دوائی مل رہی ہے۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

4 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

4 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

5 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

5 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

7 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

7 دن ago