لاہور میں دھواں چھوڑنے والی 4 ہزار 311 گاڑیاں بند، 10 ہزار گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کردیے گئے۔ سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کے حکم پر رات گئے سموکی وہیکلز کےخلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں تھانوں میں بند کروانے کا سلسلہ جاری رہا۔ 04 ہزار 311 گاڑیاں شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروا دی گئیں، 10 ہزار سے زائد سموکی وہیکلز کو دو، دو ہزار کے چالان ٹکٹس بھی جاری کیے گئے۔
شہر میں بغیر ترپال، بغیر ڈھانپے ڈمپر، ٹرالیوں اور دیگر لوڈر گاڑیوں بھی بند کیں جارہی ہیں، شاہراہوں پر دھول، مٹی، ریت اور دیگر گندگی پھیلانے والوں گاڑیوں کو بھی چالان کئے جارہے ہیں، لاہور ٹریفک پولیس محکمہ ماحولیات اور دیگر الائیڈ محکموں کے ساتھ مل کر کارروائی کررہی ہے، رات کے وقت بھی شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکے لگائے گئے ہیں۔
سی ٹی او لاہور کے مطابق وقت سے پہلے شہر میں آنے والی بڑی اور لوڈر گاڑیوں کو خصوصی طور پر چیک کیا جارہا ہے، مستنصر فیروز ریت و مٹی والی بغیر ترپال اور ڈھانپے بغیر گاڑیوں کےخلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے، مستنصر فیروز ریت، مٹی او دھواں والی گاڑیاں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بن رہی ہیں، سی ٹی او لاہور مقررہ اوقات سے پہلے ہیوی ٹریفک کو شہر میں داخل نہیں ہونے دیا جارہا۔
ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن صوئے آصل اور ڈی ایس پی صدر ٹھوکر نیاز بیگ پر کارروائی کر رہے ہیں، ڈی ایس پی شاہدرہ راوی پل، ڈی ایس پی مغلپورہ ہربنس پورہ اور مناواں میں کارروائی کررہے ہیں۔ ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے خاتمے کیلئے موثر کارروائیاں جاری ہیں۔