یونیورسٹی کی لڑکیوں کیلئے کئی من منشیات لانے والا شخص پکڑا گیا، منشیات فروش کئی من چرس، افیون اور آئس لاہور لے کر آیا تھا۔ ایم وائے کے نیوز چینل کے سینئر اینکر پرسن ندیم خالد نے پشاور سے منشیات لانے والے شخص کا انٹرویو کیا جس میں ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ اس سے قبل بھی ایک بار چرس لے کر لاہور آیا تھا، ملزم کے مطابق وہ پہلے 24 کلو گرام چرس لے کر آیا تھا اور اسے اس کام کے 50 ہزار روپے ملے تھےاور وہ تب پکڑا نہیں گیا۔
ملزم نے بتایا کہ اب وہ 24 کلو افیون اور آئس لے کر آیا تھا لیکن گرفتار ہو گیا۔ لاہور پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے منشیات تحویل میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔ ملزم نے بتایا کہ اسے ایک شخص پشاور میں منشیات فراہم کرتا تھا جو وہ لاہور لا کر یہاں اس کے ساتھی کے حوالے کر دیتا تھا۔ ملزم کے مطابق لاہور میں روزانہ کروڑوں روپے کی منشیات آتی ہیں اور کئی بار پکڑی نہیں جاتیں۔
سینئر کرائم رپورٹر ندیم خالد نے ملزم سے سوال کیا کہ یہ مشیات کون استعمال کرتا ہے تو ملزم نے بتایا کہ لاہور میں لاکھوں لوگ منشیات کے عادی ہیں، خاص طور پر کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات منشیات کے عادی ہیں اور وہ منشیات خریدتے ہیں۔ ندیم خالد نے ملزم اور گرفتار کرنے والے پولیس اہلکار سے تفصیلی گفتگو کی، مکمل انٹرویو ملاحظہ کریں۔