لاہور پولیس نے راولپنڈی مین حاملہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی عمارہ شیرازی کے مطابق ملزم العکاس نے اپنی چچا زاد کزن آستر کو اپنے گھر بلایا اور اسے نشہ آور شے پلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایس پی پولیس کے مطابق خاتون کو جس وقت زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تب وہ حاملہ تھی۔ خاتون نے پولیس کو شکایت کی جس کے بعد تفتیش شروع کر دی گئی۔
ایس ایچ او لیاقت آباد شیخ عمران نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کر کے لیاقت آباد کے علاقے میں ایک ریسٹورنٹ سے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم متاثرہ خاتون کو جان سے مارنے اور ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں بھی دیتا تھا۔
ایس پی عمارہ شیرازی نے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے والے ایس ایچ اور اور ٹیم کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔