خودکشی نہیں بلکہ ڈٹ کر مقابلہ کروں گی، علیزے سحر کا ویڈیو پیغام

حاصل پور سے تعلق رکھنے والی معروف یوٹیوبر علیزے سحر نے غیر اخلاقی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ویڈیو بنانے اور وائرل کرنے والے شخص کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، یوٹیوب پر آنے کے بعد سے مجھے بلیک میل کیا جا رہا ہے، 2017 سے سخت محنت کر رہی ہوں، سپورٹ کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں، منفی تبصرے کرنے والوں پر بہت دکھ ہوا ہے۔

علیزے سحر نے کہا کہ میرے بارے میں باتیں کی جا رہی ہے ، مجھے برا بھلا کہا جا رہا ہے۔ ویڈیو لیک کرنے والے ملزم کا تعلق اوکاڑہ سے ہے اور وہ اس وقت قطر میں موجود ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جب سائبر کرائم حکام نے ویڈیو وپلوڈ کرنے والے ملزم سے رابطہ کیا تو اس نے کہا کہ میں نے ویڈیو ایڈیٹ کی تھی لیکن اپلوڈ میں نے نہیں کی۔ علیزے سحر نے مزید کہا کہ میں نے محنت کا آغاز 2017 میں کیا تھا اور اب تک سخت محنت کر رہی ہوں، شدید محنت کے بعد سب کچھ بنایا ہے۔ میں نے انتھک محنت سے روزی کمائی ہے، جیسی ہوں آپ سب کے سامنے ہوں۔

یوٹیوبر نے بتایا کہ میرے خاندان نے مجھے بہت سپورٹ کیا ہے، اسی لیے میں  نے محنت جاری رکھی۔ علیزے سحر نے ان لوگوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگ باتیں کر رہے ہیں کہ میں نے فلموں میں آنے کے لیے یا مشہور ہونے کے لیے ویڈیو لیک کی۔ علیزے سحر نے کہا کہ میں خود کو سپورٹ کرنے والوں کا بہت شکریہ ادا کرتی ہوں۔

Recent Posts

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان پاکستان کی آٹو موبائل صنعت میں…

5 گھنٹے ago

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی انگلینڈ: انگلش فٹبال کی لیگ ون میں بولٹن وانڈررز کے…

5 گھنٹے ago

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب آندھرا پردیش، بھارت: بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پولیس نے تین ایسی خواتین…

6 گھنٹے ago

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب کا بطور…

6 گھنٹے ago

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی اسلام آباد:…

7 گھنٹے ago

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی تل ابیب: اسرائیلی اخبار…

7 گھنٹے ago