Categories: کرائمورلڈ

کھانا دیر سے دینے پر بیٹے نے لکڑیاں جمع کر کے ماں کو جلا دیا

ماں کے پیروں تلے جنت ہے، خدا بھی محبت کے ظہار کیلئے ماں کی محبت کو بطور پیمانہ استعمال کرتا ہے۔ خدا نے انسانوں میں سب سے کوبصورت رشتہ ماں کا بنایا ہے۔ ماں کے بغیر گھر ویران لگتا ہے اور ماں کی دعا جنت کی ہوا ہے۔ لیکن کچھ بدبخت ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنی جنت کو اپنے لیے جہنم کا سبب بنا لیتے ہیں۔

ایسا ہی واقعہ پیش آیا ہے بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ایک نواحی گاؤں میں جہاں ایک 26 سالہ شخص نے اپنی ماں کو زندہ جلا دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 26 سالہ ملزم شام کو گھر کھانا کھانے آیا تو اس کی والدہ سے کھانا بنانے میں ذرا دیر ہو گئی جس پر وہ بدبخت ہوش کھو بیٹھا اور اس نے طیش میں آکر ماں کو برا بھلا کہنا شروع کر دیا، پھر ایک ڈنڈے سے ماں پر تشدد کرنے لگا اور یہاں بھی اسکا دل نہ بھرا تو اس ظالم درندے نے گھر سے باہر جا کر لکڑیاں اور جھڑیاں جمع کر کے اپنی سگی ماں کو آگ میں جھونک دیا۔

اہل علاقہ نے چیخ و پکار سن کر پولیس کو بلایا اور خاتون کو آگ سے نکالا۔ خاتون کی حالت تشویشناک تھی جس پر اسے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے ملزم کو موقع پر گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

2 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

2 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

3 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

3 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago