گوجرانوالہ میں جعلی پولیس آفیسر بننے والی ٹک ٹاکر لڑکی گرفتار، ٹک ٹاکر لڑکی پولیس کی یونیفارم پہن کر لوگوں میں جاتی اور ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانیاں کراتی تھی۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں جعلی پولیس آفیسر بننے والی ایک ٹک ٹاکر لڑکی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ لڑکی کا تعلق ضلع گجرات سے ہے۔ وہ ضلع گوجرانوالہ میں پولیس کی یونیفارم پہن کر لوگوں میں جاتی اور ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانیاں کراتی تھی۔
کچھ روز قبل گوجرانوالہ میں تہرے قتل کی ایک واردات ہوئی تھی۔ ٹک تاکر لڑکی مقتولین کے ورثاء کے پاس پولیس کی یونیفارم میں گئی اور انہیں انصاف دلانے اور ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی یقین دہانی کرائی، البتہ خاندان والوں کو شک گزرا جس پر انہوں نے پولیس کو رپورٹ کر دی جس پر جعلی پولیس آفسر لڑکی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
دوسری جانب معروف یوٹیوبر اور ولاگر علیزہ سحر کی ویڈیو لیک ہو گئی۔ علیزہ سحر کسی کے ساتھ ویڈیو کال پر قابل اعتراض حرکتیں کر رہی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف یوٹیوبر علیزہ سحر کی قابل اعتراض ویڈیو لیک ہو گئی ہے۔ علیزہ سحر کا تعلق پہاولپور کی تحصیل حاصل پور کے ایک گاؤں سے ہے اور وہ پنجابی زبان میں ویلاگز بناتی ہیں۔ انکے یوٹیوب پر ڈیڑھ ملین سے زائد سبسکرائبرز ہیں جبکہ ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر بھی ان کے کئی ملین فالورز ہیں۔
گزشتہ روز علیزہ سحر کی ایک ویڈیو لیک ہوئی جس میں علیزہ سحر ہینڈ فری لگا کر کسی شخص کے ساتھ ویڈیو کال کر رہی تھیں اور اس دوران انہوں نے قابل اعتراض حرکات کیں جو کہ دوسرے شخص نے سکرین ریکارڈ کر لیں۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ویڈیو کس وقت کی البتہ یہ ویڈیو وائرل ہو گئی اور واٹس ایپ گروپس اور قابل اعتراض مواد شئیر کرنے والی ویب سائٹس پر اپلوڈ کر دی گئی۔