Categories: کرائم

سوتیلی بیٹی کے ساتھ زیادتی کرنے پر بیٹے نے سوتیلے باپ کو قتل کردیا

معاشرہ برائیوں میں اتنا گہرا گر چکا ہے کہ اب تو اکثر لوگ کوئی برائی سن کر برا بھی نہیں مانتے۔ آئے روز ایسے ایسے غلیظ واقعات و حادثات سامنے آتے ہیں کہ مہذب معاشروں میں انسان کی روخ کانپ جائے لیکن ہم اس سب کو قبول کرتے جا رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہم بطور معاشرہ زوال اور تنزلی کا شکار ہیں۔

لاہور کے علاقے رائیونڈ میں بھی ایسا ہی بھیانک واقع پیش آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رائیونڈ کے علاقے میں سوتیلی بیٹی کے ساتھ زیادتی کرنے پر بیٹے نےسوتیلے باپ کو قتل کردیا ہے۔ پولیس نے ملزم دانش کو گرفتار کرلیا ہے۔ رائیونڈ انویسٹی گیشن پولیس نے سوتیلے باپ کو قتل کرنے پر دانش اور اس کے ساتھی تنویر ڈوگر کو گرفتارکر لیا ہے۔ اس حوالے سے انسپکٹر قمر ساجد کا کہنا ہے کہ سوتیلا باپ مقتول خاور علی شاہ مستریوں کا کام کرتا تھا اور اس نے تین شادیاں کر رکھی تھیں اور وہ اپنی سوتیلی بیٹی کے ساتھ زیادتی کرتا تھا جس کا ملزم دانش کو رنج تھا جس کی وجہ سے مقتول کے سوتیلے بیٹے دانش نے والد پر فائرنگ کر کے مار ڈالا اور موقع سے فرار ہو گئے تھا۔ ایس پی انویسٹی گیشن صدر کے مطابق ملزمان کو گرفتارکر کےاس سے آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ شند روز قبل بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا جہاں ایک لڑکی نے اپنے سوتیلے باپ کو قتل کر دیا تھا۔ پولیس نے لڑکی سے تفتیش کی تو یہ بات سامنے آئی کہ سوتیلا باپ بیٹی کے ساتھ زیادتی کرتا تھا جس کی وجہ سے لڑکی نے سوتیلے باپ کو قتل کر دیا۔

Recent Posts

4 اکتوبر کو ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے: علی امین گنڈاپور

4 اکتوبر کو ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے: علی امین گنڈاپور اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا…

2 ہفتے ago

پاکستان میں مہنگائی کی شرح ہماری توقعات سے زیادہ کم ہوئی ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پاکستان میں مہنگائی کی شرح ہماری توقعات سے زیادہ کم ہوئی ہے: وفاقی وزیر خزانہ اسلام آباد :وفاقی وزیر خزانہ…

2 ہفتے ago

پٹرول سستا مگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں؟

پٹرول سستا مگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں؟ حالیہ دنوں میں حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی…

2 ہفتے ago

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ…

2 ہفتے ago

عمران خان اب عالم اسلام کے لیڈ ربن چکے ہیں:پرویز الٰہی

عمران خان اب عالم اسلام کے لیڈ ربن چکے ہیں:پرویز الٰہی لاہور:سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے واضح…

2 ہفتے ago

نواز شریف نے لندن جانے کا اپنا منصوبہ مؤخر کر دیا

نواز شریف نے لندن جانے کا اپنا منصوبہ مؤخر کر دیا لاہور:آئینی ترمیم کے مسئلے کی وجہ سے مسلم لیگ…

2 ہفتے ago