معاشرہ برائیوں میں اتنا گہرا گر چکا ہے کہ اب تو اکثر لوگ کوئی برائی سن کر برا بھی نہیں مانتے۔ آئے روز ایسے ایسے غلیظ واقعات و حادثات سامنے آتے ہیں کہ مہذب معاشروں میں انسان کی روخ کانپ جائے لیکن ہم اس سب کو قبول کرتے جا رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہم بطور معاشرہ زوال اور تنزلی کا شکار ہیں۔
لاہور کے علاقے رائیونڈ میں بھی ایسا ہی بھیانک واقع پیش آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رائیونڈ کے علاقے میں سوتیلی بیٹی کے ساتھ زیادتی کرنے پر بیٹے نےسوتیلے باپ کو قتل کردیا ہے۔ پولیس نے ملزم دانش کو گرفتار کرلیا ہے۔ رائیونڈ انویسٹی گیشن پولیس نے سوتیلے باپ کو قتل کرنے پر دانش اور اس کے ساتھی تنویر ڈوگر کو گرفتارکر لیا ہے۔ اس حوالے سے انسپکٹر قمر ساجد کا کہنا ہے کہ سوتیلا باپ مقتول خاور علی شاہ مستریوں کا کام کرتا تھا اور اس نے تین شادیاں کر رکھی تھیں اور وہ اپنی سوتیلی بیٹی کے ساتھ زیادتی کرتا تھا جس کا ملزم دانش کو رنج تھا جس کی وجہ سے مقتول کے سوتیلے بیٹے دانش نے والد پر فائرنگ کر کے مار ڈالا اور موقع سے فرار ہو گئے تھا۔ ایس پی انویسٹی گیشن صدر کے مطابق ملزمان کو گرفتارکر کےاس سے آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ شند روز قبل بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا جہاں ایک لڑکی نے اپنے سوتیلے باپ کو قتل کر دیا تھا۔ پولیس نے لڑکی سے تفتیش کی تو یہ بات سامنے آئی کہ سوتیلا باپ بیٹی کے ساتھ زیادتی کرتا تھا جس کی وجہ سے لڑکی نے سوتیلے باپ کو قتل کر دیا۔