Categories: کرائمورلڈ

داؤد ابراہیم نے امیتابھ بچن کو تھپڑ دے مارا

کہتے ہیں کہ ایک فلم میں امیتابھ بچن نے داؤد ابراہیم کا سٹائل کاپی کیا تھا جس پر داؤد ابراہیم نے امیتابھ بچن کو تھپڑ مار دیا تھا۔ سنجے دت، سلمان خان اور کئی اداکار داؤد سے ملتے رہے اور انکی تصاویر بھی موجود ہیں۔

آج کے اس ٹیکنالوجی کے دور میں بھی داؤد کی چند تصاویر کے علاوہ بھارتی پولیس کے پاس اس کی زیادہ تصاویر موجود نہیں۔ کہا جاتا ہے کہ داؤد ابراہیم کی بھارت میں رہتے ہوئے کئی تصاویر اور ویڈیوز بھارتی پولیس نے ریکارڈ کی تھی لیکن داؤد کے کسی دوست پولیس افسر نے وہ تمام ڈیٹا ڈیلیٹ اور غائب کر دیا۔

داؤد ابراہیم ممبئی اور بھارت پر راج کرتا رہا اور پھر  سال آیا 2008 کا جب ایک بار پھر ممبئی حملوں سے گونج اٹھا۔ 10 افراد کے ایک گروپ نے ممبئی کے مختلف مقامات پر حملہ کر دیا اور مرکز   اس حملے کا تھا تاج ہوٹل اور ممبئی میٹرو سروس۔  پورا دن ممبئی  میں دھماکے ہوتے رہے اور گولیاں چلتی رہیں۔ بھارت نے اس حملے کا الزام بھی پاکستان پر لگایا اور اس بار بھی داؤد ابراہیم کا نام گونجنے لگا۔ حملے میں گرفتار ہونے والے واحد   شخص اجمل قصاب سے منسوب بیان پولیس نے جاری کیا جس میں کہا گیا تھا کہ حملے کیلئے گولہ بارود داؤد ابراہیم نے حملہ آوروں کو دیا تھا۔

بھارت نے پاکستان سے مطالبہ شروع کر دیا کہ داؤد ابراہیم کو بھارت کے حوالے کیا جائے لیکن پاکستان کا ہمیشہ موقف رہا کہ داؤد ابراہیم پاکستان میں نہیں ہے۔ اس سے قبل جون 2005 میں داؤد ابراہیم کی بیٹی کی شادی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کے بیٹے جنید صفدر سے ہوئی۔ اس شادی کے موقع پر بھی بھارت نے الزام لگایا کہ داؤد کی بیٹی اور جنید میانداد کراچی میں ہی ملے ہیں اور داؤد کراچی میں ہے۔

اس پر جاوید میانداد نے جواب دیا کہ ان کے بیٹے جنید میانداد اور ماہرخ داؤد کی ملاقات برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے دوران ہوئی تھی۔ جوڑے کی شادی دبئی میں ہوئی۔ اس شادی میں بھارت سمیت دنیا بھر کی ایجنسیز کے لوگ موجود تھے جو داؤد کو گرفتار کرنا چاہتے تھے لیکن داؤد شادی میں کہیں نظر نہ آیا تو ممبئی پولیس نے بیان جاری کیا کہ داؤد نے شادی میں شرکت نہیں کہ اور وہ کراچی میں ولیمے میں شریک ہوگا۔

لیکن کچھ عرصے بعد معلوم ہوا کہ داؤد کراچی کے ولیمے میں تو تھا یا نہیں البتہ دبئی میں شادی میں ضرور موجود تھا۔ داؤد ابراہیم ایک پنڈت کے روپ میں شادی میں شریک ہوا اور پورا وقت موجود رہا۔ لیکن کوئی بھی ایجنسی اسے پکڑ نہ سکی۔ اس کے بعد دوبارہ کبھی ممبئی پولیس داؤد کے اتنے قریب نہ پہنچ سکی جتنا شادی پر قریب تھی۔

داؤد کا راج آج بھی ممبئی میں چلتا ہے اور اسمگلنگ کا کاروبار آج بھی جاری ہے۔ داؤد ابراہیم اسمگلنگ کو غیر قانونی نہیں مانتا اور ایک انٹرویو میں داؤد نے کہا تھا کہ اسمگلنگ نہیں کرتا کاروبار کرتا ہوں۔اسمگلنگ کوئی جرم نہیں ہے۔ اسی طرح بہت سی کہانیاں داؤد کے ساتھ جڑتی آئی ہیں۔

بھارتی میڈیا نے کئی بار داؤد کے مرنے کی خبر بھی نشر کی لیکن ہر بار خبر نشر ہونے کے بعد داؤد کہیں نہ کہیں نطر آجاتا ہے اور بھارتی میڈیا کی خبریں جھوٹی نکلتی ہیں۔ بھارت میں آدھے لوگوں کا یقین ہے کہ اب داؤد ابراہیم وفات پا چکا ہے جبکہ آدھے لوگ سمجھتے ہیں کہ داؤد آج بھی پاکستان میں موجود ہے اور بھارت مین سمگلنگ، بالی ووڈ میں انویسٹمنٹ اور ایسے کام آج بھی داؤد کے حکم سے ہوتے ہیں۔ یہ بھی مشہور ہے کہ کرکٹ مختلف کھیلوں پر جواء بھی داؤد ابراہیم کے کاروبار کا حصہ ہے۔

داؤد ابراہیم اب کہاں ہے، ہے یا نہیں ہے۔ یہ صرف داود ابراہیم اور چند لوگوں کو ہی معلوم ہے۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

21 گھنٹے ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

22 گھنٹے ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago