Categories: کرائمورلڈ

فرانس :شوہر کے خلاف بیوی کو نشہ پلا کر 72 مردوں سے زیادتی کروانے کا مقدمہ

فرانس :شوہر کے خلاف بیوی کو نشہ پلا کر 72 مردوں سے زیادتی کروانے کا مقدمہ

پیرس: فرانس میں ایک دل دہلا دینے والا کیس عدالت میں پہنچ گیا ہے، جہاں ایک خاتون نے اپنے شوہر پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے نشہ آور اشیا دے کر 72 مردوں سے اس کی جنسی زیادتی کروائی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، 72 سالہ خاتون نے اپنے ریٹائرڈ شوہر، جو فرانس کی سرکاری پاور یوٹیلٹی کمپنی ای ڈی ایف کا 71 سالہ سابق ملازم ہے، پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔

گزشتہ روز عدالت میں ہونے والی سماعت کے دوران، درجنوں خواتین جنہوں نے سیاہ لباس پہن رکھا تھا، حقوقِ نسواں کی تنظیموں کی نمائندگی کرتے ہوئے عدالت کے باہر مظاہرہ کیا۔ مقدمے کا مرکزی ملزم اور آن لائن بھرتی کیے گئے 50 دیگر افراد پر جنوبی شہر ایوگنون میں مقدمہ چلایا جائے گا۔
پولیس کی تحقیقات کے مطابق، متاثرہ خاتون کے ساتھ مجموعی طور پر 72 مردوں نے 92 مرتبہ زیادتی کی، جن میں سے 51 افراد کی شناخت ہو چکی ہے، اور ان کی عمریں 26 سے 74 سال کے درمیان ہیں۔

خاتون کے وکلا کا کہنا ہے کہ ان کی موکلہ کو اتنی زیادہ مقدار میں نشہ آور اشیا دی جاتی تھیں کہ وہ ایک دہائی سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے اس استحصال سے مکمل طور پر بے خبر رہی۔

خاتون کے وکیل، اسٹیفن بابونیو، نے عدالت کو بتایا کہ پریذائیڈنگ جج راجر اراٹا نے فیصلہ کیا ہے کہ مقدمے کی تمام سماعتیں کھلی عدالت میں ہوں گی۔ خاتون نے کیس کے اختتام تک مکمل تشہیر کی بھی منظوری دی ہے۔ مقدمے کی سماعت 20 دسمبر تک جاری رہے گی، اور اس کیس کا مقصد عوام کو اس سنگین جرم سے آگاہ کرنا اور متاثرہ خاتون کو انصاف دلانا ہے۔

web

Recent Posts

ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کا جشن جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کا جشن جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے کراچی: حضرت محمد…

4 منٹ ago

پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 3ہزار چارجنگ اسٹیشنز لگائے جائینگے

پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 3ہزار چارجنگ اسٹیشنز لگائے جائینگے لاہور: پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں پنجاب…

6 گھنٹے ago

جہیز میں بائیک اور پیسے نہ دینے پر شوہر نے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

جہیز میں بائیک اور پیسے نہ دینے پر شوہر نے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا امروہہ، بھارت: بھارت…

6 گھنٹے ago

سپریم کورٹ کی وضاحت جاری کرنے کا عمل متنازع ہوگیا

سپریم کورٹ کی وضاحت جاری کرنے کا عمل متنازع ہوگیا اسلام آباد: سپریم کورٹ کے 8 ججز کی جانب سے…

7 گھنٹے ago

تنہائی کا احساس فالج کا خطرہ بڑھا دیتا ہے: ماہرین کی تحقیق

تنہائی کا احساس فالج کا خطرہ بڑھا دیتا ہے: ماہرین کی تحقیق نیویارک: ماہرین صحت کے ایک تازہ مطالعے میں…

8 گھنٹے ago

قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے پر 7 ستمبر کو عام تعطیل کی منظوری

قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے پر 7 ستمبر کو عام تعطیل کی منظوری اسلام آباد: سینیٹ آف پاکستان نے…

10 گھنٹے ago