اٹک: ذاتی دشمنی کی بنا پر اسکول وین پر حملہ، دو معصوم بچے جان بحق

اٹک: ذاتی دشمنی کی بنا پر اسکول وین پر حملہ، دو معصوم بچے جان بحق

راولپنڈی کے قریب واقع ضلع اٹک کے گاؤں ڈھیری کوٹ میں، ماڈل پولیس اسٹیشن صدر اٹک کی حدود میں، نامعلوم افراد نے اسکول وین پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو معصوم بچے جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کے واقعے میں مزید پانچ بچے اور وین کا ڈرائیور زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں اور جاں بحق بچوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اٹک منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمر 10 سے 12 سال کے درمیان تھی اور نامعلوم حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے علاقے میں ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ڈی پی او اٹک سردار غیاث گل نے ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہوسکتا ہے، جس میں وین ڈرائیور کو نشانہ بنایا گیا، لیکن اس حملے کی زد میں آکر دو طالبات جان کی بازی ہار گئیں جبکہ دیگر چھ بچے زخمی ہوگئے۔

پنجاب کے آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے اس واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او اٹک کو موقع پر پہنچ کر ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں۔ انہوں نے آر پی او راولپنڈی سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اس واقعے کی ہر زاویے سے تفتیش کی جائے، تاکہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے حوالے کیا جاسکے۔ آئی جی پنجاب نے اس بات کا یقین دلایا ہے کہ جاں بحق بچوں کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔

web

Recent Posts

زمین کے گرد ملبے کا دائرہ، کیا اس نے دنیا کے موسم پر اثر ڈالا؟

زمین کے گرد ملبے کا دائرہ، کیا اس نے دنیا کے موسم پر اثر ڈالا؟ میلبرن: ایک حیرت انگیز تحقیق…

5 گھنٹے ago

2030 تک سعودی عرب شمسی توانائی سے 40 گیگا واٹ بجلی پیدا کرے گا

2030 تک سعودی عرب شمسی توانائی سے 40 گیگا واٹ بجلی پیدا کرے گا ریاض: سعودی عرب نے شمسی توانائی…

6 گھنٹے ago

کراچی میں یومیہ 45 افراد ہارٹ اٹیک کا شکار، 15 فیصد نوجوان نسل شامل

کراچی میں یومیہ 45 افراد ہارٹ اٹیک کا شکار، 15 فیصد نوجوان نسل شامل کراچی: قومی ادارہ برائے امراض قلب…

6 گھنٹے ago

مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروالیا، ویڈیو وائرل

مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروالیا، ویڈیو وائرل پاکستان کے معروف اسلامی اسکالر اور عالمی شہرت یافتہ مبلغ، مولانا…

8 گھنٹے ago

فیض حمید کا سیاسی کردار فوج کی روایات کے منافی تھا: سیکیورٹی حکام

فیض حمید کا سیاسی کردار فوج کی روایات کے منافی تھا: سیکیورٹی حکام پاکستان کے اعلیٰ سیکیورٹی حکام نے ایک…

9 گھنٹے ago

علی امین گنڈاپور کا لاہور جلسے کے حوالے سے اہم پیغام جاری

علی امین گنڈاپور کا لاہور جلسے کے حوالے سے اہم پیغام جاری پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا نے لاہور جلسے کے حوالے…

9 گھنٹے ago