پاؤں کا مساج کرنے سے انکار پر بیٹے نے باپ کو قتل کر ڈالا
بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ناگپور میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک ناخلف بیٹے نے پاؤں کا مساج کرنے سے انکار پر اپنے بزرگ والد کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر ڈالا۔ اس واقعے نے مقامی لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، 33 سالہ کشال شندے نے اپنے 62 سالہ والد دتاتریا شندے کو پاؤں کا مساج کرنے کے لیے کہا۔ جب والد نے اس کام سے انکار کیا تو بیٹے نے شدید غصے میں آکر اپنے والد کو لاتوں اور مکوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس دوران کشال کے بڑے بھائی نے اسے روکنے کی کوشش کی، لیکن وہ اپنے والد کو بچانے میں ناکام رہا۔
پولیس کے مطابق، کشال نے اپنے والد کے سینے اور پیٹ پر اس قدر شدت سے حملہ کیا کہ ان کی پسلیاں ٹوٹ گئیں اور سر پر بھی شدید چوٹیں آئیں، جو ان کی موت کا سبب بنیں۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
اس المناک واقعے نے خاندانوں کے اندر بڑھتی ہوئی تنازعات اور تشدد کی طرف ایک سنگین اشارہ دیا ہے اور معاشرتی رویوں پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…