قصور کے علاقے پکی حویلی کے قریب ایک فارم ہاؤس میں جاری ڈانس پارٹی پر پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 55 افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی تھانہ مصطفیٰ آباد پولیس نے ڈی ایس پی صدر سرکل افضل ڈوگر کی سربراہی اور ڈی پی او محمد عیسیٰ خان کی خصوصی ہدایات پر کی۔
اطلاعات کے مطابق پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ ایک نجی فارم ہاؤس میں غیر قانونی ڈانس پارٹی کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں شراب نوشی، نشہ آور اشیاء کا استعمال اور فحاشی کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی صدر افضل ڈوگر نے فوری طور پر ایک ٹیم تشکیل دی، جس میں ایس ایچ او تھانہ مصطفیٰ آباد ثقلین بخاری سمیت بھاری پولیس نفری شامل تھی۔
پولیس ٹیم نے فارم ہاؤس پر چھاپہ مارا تو وہاں موجود 30 مرد اور 25 خواتین کو شراب نوشی اور رقص کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار افراد اس وقت نشے کی حالت میں تھے۔ پولیس نے موقع سے شراب کی متعدد بوتلیں، نشہ آور گولیاں (ڈانسنگ پلز)، شیشہ پینے کا سامان اور ساؤنڈ سسٹم بھی تحویل میں لے لیا۔ پولیس نے فارم ہاؤس کے مالک کو بھی حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ تمام گرفتار افراد کے خلاف مختلف فحاشی، بدتمیزی، شراب نوشی اور عوامی امن میں خلل ڈالنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ڈی پی او قصور نے واضح کیا ہے کہ معاشرتی برائیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے اور اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اہل علاقہ نے پولیس کے بروقت اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے اس قسم کی غیر اخلاقی سرگرمیوں کا فوری نوٹس لیں گے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق صرف ایک دن میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 54 روپے کا اضافہ دیکھنے میں…
راولپنڈی: پاک افغان سرحد پر دہشتگردی کی بڑی کوشش کو سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔…
ممبئی: بھارتی ٹی وی کی تاریخ کے طویل ترین اور مقبول ترین کرائم سیریز "سی آئی ڈی" میں ایک دور…
لاہور: پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے، اور اس…
لاہور: پاکستان ریلوے نے مسافروں کے لیے ایک بڑی خوشخبری سنا دی۔ چار سال کی طویل بندش کے بعد "خوشحال…
کراچی: صدر مملکت آصف علی زرداری کے معالج اور معروف معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ صدر زرداری…