نوشکی: غریب آباد کے علاقے میں گشت پر مامور پولیس موبائل پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق شہداء میں ہیڈ کانسٹیبل نذیر احمد، کانسٹیبل منصور احمد، کانسٹیبل عبد الکریم اور کانسٹیبل عبد القاہر شامل ہیں۔ تمام شہداء کا تعلق نوشکی کے مختلف علاقوں سے تھا، جبکہ ان کی میتیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے نوشکی میں پولیس پر حملے اور مزدوروں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ انہوں نے مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کو چھپنے نہیں دیا جائے گا۔
قبل ازیں، ضلع قلات کے علاقے منگچر میں بھی فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔