لاہور سے 7 ماہ قبل اغوا ہونے والا 16 سالہ عبداللہ کہا ں سے بازیاب ہوا ؟ حیران کن انکشاف

لاہور: سات ماہ قبل لاہور سے اغوا ہونے والا 16 سالہ عبداللہ خیبر ایجنسی کے علاقے باڑہ سے بازیاب کروا لیا گیا۔

ایس پی انویسٹیگیشن اقبال ٹاؤن سدرہ خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی انویسٹی گیشن مسلم ٹاؤن مقصود گجر اور ان کی پولیس ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے عبداللہ کو باڑہ خیبر ایجنسی سے بازیاب کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے عبداللہ کو ورغلا کر اغوا کیا اور بعد ازاں منشیات کے عوض تحصیل باڑہ میں گروی رکھوا دیا تھا۔ جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے لڑکے کا سراغ لگایا گیا اور اسے بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔  ڈی آئی جی انویسٹیگیشن سید ذیشان رضا نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

MYK News

Recent Posts

رات کو سونے سے قبل اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں؟ تو ضرور یہ جان لیں!

نیند انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے انتہائی اہم ہے، مگر آج کے دور میں بہت سے افراد…

2 گھنٹے ago

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر انتقال کرگئے

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، دانشور، کالم نگار اور ممتاز ڈراما نگار تاج حیدر مختصر علالت کے بعد…

2 گھنٹے ago

بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کا دھرنا، پولیس کی رہائی کی پیشکش مسترد

راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی تینوں بہنوں نے پولیس کی حراست میں دھرنا دے دیا۔ علیمہ خان،…

2 گھنٹے ago

اڈیالہ جیل کے قریب پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں جھڑپ، متعدد گرفتار

راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے قریب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی، جس…

3 گھنٹے ago

یو اے ای جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے ویزا مسائل حل۔ 5 سالہ ویزے کی سہولت دستیاب

کراچی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے خوشی کی خبر سامنے آگئی ہے، ویزا سے…

9 گھنٹے ago

ٹرمپ کی ٹیرف دھمکی پر چین کا سخت ردعمل: ’آخر تک لڑیں گے‘

بیجنگ: امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین پر مزید 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی پر…

10 گھنٹے ago