لاہور : بیجنگ انڈرپاس میں شہری پر تشدد اور فائرنگ کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی، جس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا. لاہور کے علاقے مغل پورہ میں ایک کار سوار شہری عمران کو ویگو ڈالے میں سوار نجی سیکیورٹی گارڈز نے روکا، اس پر تشدد کیا اور سیدھی گولیاں چلائیں۔ متاثرہ شہری نے گارڈ کو پکڑنے کی کوشش کی، تاہم وہ موقع سے فرار ہوگئے تھے
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق چار ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ نجی سیکیورٹی کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے، جس نے گارڈز فراہم کیے تھے۔ ملزمان کو جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ انہیں قانون کے مطابق سزا دی جا سکے۔ ڈی آئی جی فیصل کامران نے کہا "ملزمان نے نہ صرف ایک شہری پر تشدد کیا بلکہ سرعام فائرنگ کرکے علاقے میں خوف و ہراس پھیلایا۔ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں، اور جو قانون ہاتھ میں لے گا، وہ جیل جائے گا۔”
راولپنڈی (14 مارچ): جعفر ایکسپریس حملے کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری…
جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ بقلم: کاشف شہزاد وطنِ عزیز قیامِ پاکستان سے لیکر آج تک دشمنوں کی آنکھوں میں بُری…
لاہور (13 مارچ): لاہور کے علاقے مغل پورہ میں پیش آنے والے ایک سنگین واقعے میں سیکیورٹی گارڈز نے سرعام…
جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جہاں ٹرین کے ڈرائیور نے آنکھوں دیکھا…
لندن: معروف لگژری آٹوموبائل کمپنی رولز روئس نے اپنی تاریخ کی سب سے تیز ترین اور جدید الیکٹرک گاڑی "بلیک…
دبئی/ریاض/اسلام آباد: دنیا بھر کے مسلمان رمضان المبارک کے اختتام پر عیدالفطر منانے کی تیاری کر رہے ہیں، اور اس…