لاہور: بیجنگ انڈر پاس پر ڈبل کیبن گاڑی کے گارڈز کی فائرنگ اور تشدد، ملزمان فرار

لاہور (13 مارچ): لاہور کے علاقے مغل پورہ میں پیش آنے والے ایک سنگین واقعے میں سیکیورٹی گارڈز نے سرعام ایک شہری پر تشدد کیا اور فائرنگ کر دی۔ یہ واقعہ بیجنگ انڈر پاس کے قریب پیش آیا، جہاں ویگو ڈالے میں سوار گارڈز نے شہری کو روکا، فائرنگ کی اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق، ایک کار سوار شہری پر مسلح سیکیورٹی گارڈز نے پہلے سیدھی گولیاں چلائیں اور پھر اسے زدوکوب کیا۔ متاثرہ شہری نے فائرنگ کرنے والے گارڈ کو پکڑنے کی کوشش کی، ترجمان ڈولفن فورس کے مطابق جیسے ہی فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں، ڈولفن ٹیم نمبر 17 فوری طور پر موقع پر پہنچی۔ تاہم ملزمان رش کا فائدہ اٹھا کر گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کی گاڑی کو قبضے میں لے لیا، جس سے اہم شواہد برآمد ہوئے جن میں تین رائفلیں، گولیوں سے بھرے میگزین، گاڑی پر پولیس فلیشر (جسے غیرقانونی طور پر لگایا گیا تھا) اور اونیکس سیکیورٹی کمپنی کی جیکٹس شامل ہیں

متاثرہ شہری نے بتایا کہ مسلح سیکیورٹی گارڈز نے میری گاڑی روکی اور ایک گارڈ نے سیدھا فائر کر دیا۔ جب میں گاڑی سے اترا، تو دوسرا فائرنگ کر رہا تھا، لیکن درمیان میں لوگ آ گئے، جس کی وجہ سے میں محفوظ رہا۔ اگر موقع پر لوگ نہ ہوتے تو وہ مجھے دوسرا فائر مار دیتے۔ میں نے گارڈ کو پکڑنے کی کوشش کی، لیکن وہ ڈالہ چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ شہری کے مطابق، ملزمان کی تعداد 15 سے 20 تھی، جو مختلف گاڑیوں میں موجود تھے۔ موقع پر موجود لوگوں نے ویڈیوز بھی بنائیں، جن میں واقعے کے مناظر محفوظ ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے اونیکس سیکیورٹی کمپنی کے خلاف بھی قانونی کارروائی کا آغاز کیا، اور ملزمان کی تلاش کے لیے سیف سٹی کیمروں کی مدد لینے کا حکم دیا۔

 

MYK News

Recent Posts

جعفر ایکسپریس حملہ: ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

راولپنڈی (14 مارچ): جعفر ایکسپریس حملے کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری…

2 گھنٹے ago

جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ

جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ بقلم: کاشف شہزاد وطنِ عزیز قیامِ پاکستان سے لیکر آج تک دشمنوں کی آنکھوں میں بُری…

3 گھنٹے ago

لاہور: بیجنگ انڈرپاس میں شہری پر فائرنگ اور تشدد کرنے والے 4 ملزمان گرفتار

لاہور : بیجنگ انڈرپاس میں شہری پر تشدد اور فائرنگ کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔…

3 گھنٹے ago

جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں نے کیسے حملہ کیا: ڈرائیور نے آنکھوں دیکھا حال بیان کردیا

جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جہاں ٹرین کے ڈرائیور نے آنکھوں دیکھا…

22 گھنٹے ago

رولز روئس کی تیز ترین الیکٹرک گاڑی "بلیک بیج سپیکٹر” متعارف

لندن: معروف لگژری آٹوموبائل کمپنی رولز روئس نے اپنی تاریخ کی سب سے تیز ترین اور جدید الیکٹرک گاڑی "بلیک…

24 گھنٹے ago

عیدالفطر 2025: پاکستان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں کتنی چھٹیاں ہوں گی؟

دبئی/ریاض/اسلام آباد: دنیا بھر کے مسلمان رمضان المبارک کے اختتام پر عیدالفطر منانے کی تیاری کر رہے ہیں، اور اس…

1 دن ago