ارمغان کو ہر محاذ پر سہولت ملنے کے پیچھے کون؟ اہم سوالوں کے جواب سامنے آگئے

مصطفیٰ قتل کیس میں اہم سوالات زیر بحث ہیں کہ ارمغان کو ہر جگہ سہولت کیوں مل رہی ہے؟ ذرائع کے مطابق، ارمغان کے خلاف سنگین الزامات کے باوجود، اس کے خلاف کارروائیاں منطقی انجام تک کیوں نہ پہنچ سکیں؟

قابل اعتماد حلقوں میں یہ سوال کیا جا رہا ہے کہ جس لڑکی پر ارمغان نے بیہمانہ تشدد کیا، اس کی ایف آئی آر کیوں درج نہ ہو سکی؟ یہ لڑکی شدید زخمی حالت میں ڈیفنس کے اسپتال میں زیر علاج رہی، مگر مقدمہ درج کرانے میں رکاوٹ کس نے ڈالی؟ اور ارمغان کے خلاف درج لڑائی جھگڑے، دنگا فساد اور منشیات کے کیسز کیوں دبائے گئے؟

یہ بھی حیران کن ہے کہ پولیس چھاپے کے دوران ارمغان نے چار گھنٹے تک فائرنگ کی، جس سے ایک ڈی ایس پی سمیت دیگر اہلکار زخمی ہوئے، مگر اسے گرفتار کیوں نہ کیا گیا؟ پولیس کے مطابق، اس دوران ارمغان نے اپنا لیپ ٹاپ اور ایک موبائل فون کا ڈیٹا ڈیلیٹ کر دیا، جبکہ تیسرے فون کے بارے میں پولیس کا دعویٰ ہے کہ وہ انہیں نہیں ملا۔ اور چار گھنٹے تک پولیس کو کارروائی سے کس نے روکا؟

ذرائع کے مطابق، ارمغان کو سہولت دینے والا اس کا 33 سالہ دوست ہے، جو ایک بڑی سیاسی جماعت کے سینئر رہنما کا چھوٹا بیٹا ہے۔ ایک افسر کے مطابق، ارمغان کے دوست کے والد، ان کے دونوں بیٹے اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت اس کیس میں اثر انداز ہو رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ملزم کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے اور وہ وہی بیان دیتا ہے جو اسے بتایا جاتا ہے۔

یہ انکشافات مصطفیٰ قتل کیس کے حوالے سے کئی نئے سوالات کو جنم دیتے ہیں کیا ملزم کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہے؟ کیا انصاف کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کی جا رہی ہیں؟ کیا کیس کے اصل محرکات کو دبایا جا رہا ہے؟

MYK News

Recent Posts

چیف جسٹس بلاک پر حملے کے الزام میں 36 وکلا کے خلاف جاری توہین عدالت کی کارروائی ختم کر دی گئی

اسلام آباد: چیف جسٹس بلاک پر حملے کے الزام میں 36 وکلا کے خلاف جاری توہین عدالت کی کارروائی ختم…

4 گھنٹے ago

امریکی شہریت کے حصول کا نیا راستہ: ‘گولڈ کارڈ’ اسکیم متعارف

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نئی امیگریشن اسکیم متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جسے 'گولڈ کارڈ'…

5 گھنٹے ago

جعفر ایکسپریس حملہ: عینی شاہدین کی خوفناک داستان

کوئٹہ – جعفر ایکسپریس کے مسافروں کے لیے وہ منگل کی دوپہر ایک بھیانک خواب بن گئی جب درہ بولان…

6 گھنٹے ago

پنجاب میں اسکول ایجوکیشن کے لیے اہم اقدامات کا اعلان

لاہور: پنجاب حکومت نے اسکول ایجوکیشن میں بہتری کے لیے 'سی ایم ایجوکیشن کارڈ' متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے،…

19 گھنٹے ago

اسلام آباد میں آج رات بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اور دیگر شہروں میں آج  رات کے وقت بارش متوقع ہے۔ محکمہ…

20 گھنٹے ago

بلوچ لبریشن آرمی (BLA) کا جعفر ایکسپریس پر حملہ. کلیئرنس آپریشن جاری

بلوچستان کے ضلع سبّی میں درۂ بولان کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس…

20 گھنٹے ago