گوجرانوالہ: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث مرکزی ملزم عثمان خان کو گجرات سے گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم کا نام وزارت داخلہ کی ریڈ بک میں شامل تھا اور وہ انسانی اسمگلنگ کے متعدد مقدمات میں ایف آئی اے کو مطلوب تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ عثمان خان نے ایک شہری کو یورپ بھیجنے کے لیے 24 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔ گرفتار ملزم کو تھانہ ایف آئی اے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ 5 فروری کو لیبیا کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی ایک کشتی حادثے کا شکار ہوگئی تھی، جس میں 16 پاکستانی جان کی بازی ہار گئے تھے۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ…
آسٹریلیا کے مشرقی ساحل پر طوفان الفریڈ نے شدید بارشوں اور تیز ہواؤں کے ساتھ بڑے پیمانے پر تباہی مچا…
ڈیرہ غازی خان میں پولیس نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشتگردوں کے ایک بڑے حملے کو ناکام بنا دیا۔…
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دیرینہ ساتھی اور قابلِ اعتماد بیوروکریٹ ڈاکٹر توقیر شاہ کو ایک بار پھر…
اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر…
اسلام آباد: وفاقی حکومت کی قائم کردہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے سوشل میڈیا پر مبینہ ریاست…