کراچی کے علاقے منگھوپیر میں ایک ڈمپر ڈرائیور نے اپنی جان بچانے کے لیے ڈاکوؤں کو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق، موٹر سائیکل سوار 8 ڈاکوؤں نے ڈمپر ڈرائیور کو روک کر لوٹ مار کی کوشش کی۔ تاہم، ڈرائیور نے ہمت دکھاتے ہوئے ڈاکوؤں پر گاڑی چڑھا دی، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق، واقعے کے بعد دیگر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تاہم، ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔