کراچی: مصطفیٰ عامر قتل کیس میں مرکزی ملزم ارمغان نے لرزہ خیز تفصیلات بیان کر دیں، جس میں اس نے مصطفیٰ کو فلمی انداز میں قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔ تحقیقات کے دوران مرکزی ملزم ارمغان نے انکشاف کیا کہ جب مصطفیٰ اس کے گھر میں داخل ہوا، تو اس پر لوہے کی راڈ سے حملہ کیا گیا۔ مصطفیٰ کے زخمی ہونے کے بعد ارمغان نے ایک خوفناک کھیل کھیلا۔
ملزم نے بتایا کہ اس نے مصطفیٰ سے کہا "اب میں ٹاس کروں گا، اگر ہیڈ آیا تو چھوڑ دوں گا، ٹیل آیا تو مزید ماروں گا۔” یہ کہہ کر ارمغان نے دو بار سکے کا ٹاس کیا اور ہر بار ٹیل آنے پر مصطفیٰ پر مزید وار کیے۔ تحقیقاتی ذرائع کے مطابق، ارمغان نے بعد میں مصطفیٰ کی لاش حب لے جا کر گاڑی کی ڈگی میں رکھی اور اسے آگ لگانے سے پہلے پھر سے ٹاس کیا۔ ملزم نے کہا: "اگر ٹاس ہارا تو جلاؤں گا، جیتا تو نہیں جلاؤں گا۔” آخر میں پیٹرول ڈال کر لاش کو آگ لگا دی گئی۔ تحقیقاتی ٹیم کے مطابق، مصطفیٰ کی جلائی گئی لاش کو تلاش کرنے کے لیے 130 کلومیٹر اندر جا کر تحقیقات کرنا پڑیں۔
لاہور: سی ٹی ڈی نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف برکی روڈ کے قریب…
بنگلہ دیش کے شہر میگورا میں ایک آٹھ سالہ بچی کے ساتھ پیش آنے والے ہولناک واقعے نے پورے ملک…
لاہور (14 مارچ): اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کی جانب سے ایف آئی اے پر بے بنیاد الزامات لگانے پر…
اہور (14 مارچ): بیجنگ انڈر پاس فائرنگ واقعے کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے نجی سیکیورٹی کمپنی کے خلاف اہم…
جیکب آباد (14 مارچ): تاجو دیرو تھانے کی حدود میں غیرت کے نام پر خاتون کے قتل اور بغیر غسل…
میرانشاہ (14 مارچ): جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک بازار میں ایک مسجد کے اندر دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے…