گوجرانوالہ: گاؤں میں 6 سالہ بچی کی لاش پڑوسی کے گھر سے برآمد ہوئی، جسے مبینہ طور پر گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق، پڑوسی کے گھر تازہ مٹی کی کھدائی دیکھ کر شک ہوا، جس پر تلاشی لی گئی تو بچی کی لاش صحن میں دفن ملی۔
پولیس نے قتل کے شبے میں ماں اور بیٹے کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم حسن نشے کا عادی ہے اور اس سے قبل بھی جیل جا چکا ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق، بچی کے والد اور ملزم کے درمیان معمولی جھگڑا ہوا تھا، جس کے بعد یہ المناک واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔