مری: پولیس کے چھاپے کے دوران قتل کے ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عمارت سے چھلانگ لگا کر اپنی جان لے لی۔ پولیس کے مطابق، ملزم خان زمان کی گرفتاری کے لیے مری میں چھاپہ مارا گیا تو اس نے گرفتاری سے بچنے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ اور پتھراؤ شروع کر دیا، جس کے نتیجے میں ایس ایچ او تھانہ چھانگلہ سمیت کئی اہلکار زخمی ہوگئے.
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خان زمان پر عمران نامی شخص کے قتل کا الزام تھا۔ گرفتاری کے خوف سے اس نے ایک عمارت سے چھلانگ لگا دی، جس سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں سب سے بڑا اور ہائی وولٹیج مقابلہ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان…
لاہور: چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑے مقابلے کے لیے گرین شرٹس کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے…
گوجرانوالہ: گاؤں میں 6 سالہ بچی کی لاش پڑوسی کے گھر سے برآمد ہوئی، جسے مبینہ طور پر گلا گھونٹ…
لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ…
دبئی: پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف…
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری نے اپنے دیرینہ دوست ٹونی بیگ کے ساتھ خفیہ طور…