مری: پولیس کے چھاپے کے دوران قتل کے ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عمارت سے چھلانگ لگا کر اپنی جان لے لی۔ پولیس کے مطابق، ملزم خان زمان کی گرفتاری کے لیے مری میں چھاپہ مارا گیا تو اس نے گرفتاری سے بچنے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ اور پتھراؤ شروع کر دیا، جس کے نتیجے میں ایس ایچ او تھانہ چھانگلہ سمیت کئی اہلکار زخمی ہوگئے.
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خان زمان پر عمران نامی شخص کے قتل کا الزام تھا۔ گرفتاری کے خوف سے اس نے ایک عمارت سے چھلانگ لگا دی، جس سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔