مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی آج ہوگی، وجہ موت کا تعین کیا جائے گا

کراچی: عدالتی احکامات کے تحت مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی آج ہوگی، جس کا مقصد وجہ موت کا تعین اور ڈی این اے کے نمونے حاصل کرنا ہے۔ اس حوالے سے تین رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے، جس کی سربراہی پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید کریں گی، جبکہ ڈاکٹر شری چند اور ایم ایل او ڈاکٹر کامران خان بھی ٹیم میں شامل ہوں گے۔  موچکو قبرستان میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں قبر کشائی ہوگی۔ تفتیشی افسر محمد علی نورانی کو سیکیورٹی اور لاجسٹک انتظامات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے اور پولیس نے سیکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

گزشتہ روز ملزم ارمغان نے دوران تفتیش مصطفیٰ عامر کے قتل کا اعتراف کر لیا تھا۔ ارمغان نے بتایا کہ مصطفیٰ کی گاڑی کو آگ لگائی گئی تو وہ نیم بے ہوش اور زندہ تھا۔ اس نے مصطفیٰ پر فائرنگ کی، مگر گولیاں نہیں لگیں، فائرنگ صرف وارننگ کے لیے کی گئی تھی۔ 8 فروری کو پولیس کو دیر سے پہنچتا دیکھ کر ارمغان نے اعتراف کیا کہ اگر پولیس بروقت آ جاتی تو فائرنگ کا تبادلہ طویل ہو سکتا تھا۔

حب پولیس نے 12 جنوری کو مصطفیٰ عامر کی لاش کو لاوارث قرار دے کر ایدھی حکام کے حوالے کیا تھا، جس کے بعد 16 جنوری کو کیماڑی ایدھی قبرستان میں اسے دفن کر دیا گیا تھا۔ قبر کشائی کے بعد حاصل کیے گئے شواہد کی روشنی میں مصطفیٰ عامر کی موت کی اصل وجہ اور دیگر تفصیلات کا تعین کیا جائے گا۔

MYK News

Recent Posts

پاکستان میں فحش مواد تک رسائی کی روزانہ دو کروڑ کوششیں ہوتی ہیں۔ پی ٹی اے

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں روزانہ تقریباً دو کروڑ…

9 گھنٹے ago

اروشی روٹیلا نے فلم ‘ڈاکو مہاراج’ میں 3 منٹ کی پرفارمنس کے لیے کتنا معاوضہ لیا۔

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے ننداموری بالاکرشنا کی ایکشن سے بھرپور فلم ڈاکو مہاراج میں صرف 3 منٹ کی پرفارمنس…

12 گھنٹے ago

مصطفیٰ عامر قتل کیس: جوڈیشل مجسٹریٹ کا ایدھی حکام کو خط

کراچی: مصطفیٰ عامر قتل کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایدھی حکام کو خط لکھ کر ہدایت کی ہے کہ ڈی…

12 گھنٹے ago

چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقہ کا افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے تیسرے میچ میں آج جنوبی افریقہ اور افغانستان کی ٹیمیں کراچی کے نیشنل…

15 گھنٹے ago

دسویں جماعت کی طالبہ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

بھارت کی ریاست تلنگانہ میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ رونما ہوا، 10 ویں جماعت کی طالبہ اسکول جاتے ہوئے دل…

15 گھنٹے ago

مسجد نبویؐ میں گزشتہ ہفتے 50 لاکھ سے زائد زائرین کی حاضری

مدینہ منورہ: مسجد نبویؐ میں گزشتہ ہفتے 50 لاکھ 32 ہزار 169 زائرین نے حاضری دی، جن میں لاکھوں زائرین…

16 گھنٹے ago