بلوچستان کے ضلع بارکھان میں ایک المناک واقعہ پیش آیا جہاں مسلح افراد نے ایک مسافر بس کو روک کر 7 افراد کو اتار کر گولیوں سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ واقعہ بارکھان کی رڑکن مین شاہراہ پر پیش آیا، جہاں حملہ آور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر بارکھان وقار خورشید عالم کے مطابق، مسلح افراد نے سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کر کے کئی گاڑیوں کو روکا اور مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کیے۔ بعد ازاں، انہوں نے ایک بس سے 7 مسافروں کو اتار کر فائرنگ کر دی، جس سے تمام افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جبکہ علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق، ہلاک ہونے والے تمام مسافر پنجاب سے تعلق رکھتے تھے۔ ان کی شناخت ہو گئی ہے جاں بحق ہونے والوں میں محمد اسحاق کا تعلق ملتان سے تھا عاصم علی کا تعلق لاہور سے، عاشق حسین جو کہ ریٹائرڈ ڈی ایس پی، کوئٹہ تھے، عدنان مصطفیٰ کا تعلق بورے والا سے، محمد عاشق کا تعلق شیخوپورہ سے شوکت علی کا تعلق فیصل آباد سے اور محمد اجمل لودھراں سے تھا۔ تمام نعشیں ضروری قانونی کارروائی کے بعد پنجاب روانہ کر دیا گیا ہے۔
پولیس، لیویز اور ایف سی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق، تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور قاتلوں کی گرفتاری کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ یہ واقعہ بلوچستان میں مسافروں کو نشانہ بنانے کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ گزشتہ سال 26 اگست کو بھی موسیٰ خیل میں ایک مسافر بس پر حملہ کیا گیا تھا، جس میں 23 افراد کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا۔
لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ…
دبئی: پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف…
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری نے اپنے دیرینہ دوست ٹونی بیگ کے ساتھ خفیہ طور…
کراچی: پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر نے قومی ٹیم کے اسٹار پیسر شاہین شاہ آفریدی کے بولنگ ایکشن میں…
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں روزانہ تقریباً دو کروڑ…
بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے ننداموری بالاکرشنا کی ایکشن سے بھرپور فلم ڈاکو مہاراج میں صرف 3 منٹ کی پرفارمنس…