مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کمرہ عدالت میں بے ہوش۔ قبر کشائی کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل

کراچی: نوجوان مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت (ATC) نمبر 2 میں ملزم ارمغان کو میں پیش کیا جو سماعت کے دوران اچانک بے ہوش ہوگیا جس سے کمرہ عدالت میں ہلچل مچ گئی۔ دوران سماعت عدالت نے سوال کیا ملزم کی طرف سے کون آیا ہے؟ اس پر وکیل صفائی نے کہا ملزم سے وکالت نامہ دستخط کروانا ہے مگر ارمغان نے وکالت نامے پر دستخط سے انکار کردیا ہے۔

عدالت نے سوال کیا کہ پولیس نے جب تمہیں گرفتار کیا، اس بارے میں کیا کہتے ہو؟ ملزم ارمغان نے کہا مجھے مارا گیا ہے عدالت نے دریافت کیا کہ لاش مل گئی ہے؟ تفتیشی افسر نے جواب دیا جی ہاں لاش مل گئی ہے اور قبر کشائی کے احکامات بھی جاری ہو چکے ہیں۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ابھی آلہ قتل برآمد کرنا باقی ہے اور اس کے لیے مزید تفتیش درکار ہے۔ اس پر عدالت نے ملزم ارمغان کو مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

مقتول کی والدہ نے عدالت سے قبر کشائی کی درخواست کی تھی جسے منظور کرتے ہوئے عدالت نے حکم دیا تھا کہ میڈیکل بورڈ 7 دن کے اندر رپورٹ پیش کرے۔ اب مقتول کی قبر کشائی کے لیے نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق 21 فروری صبح 9 بجے مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی ہوگی ۔پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید میڈیکل بورڈ کی سربراہی کریں گی اور دیگر ممبران میں ایڈیشنل پولیس سرجن ڈاکٹر سری چند اور ایم ایل او ڈاکٹر کامران شامل ہوں گے

MYK News

Recent Posts

چیمپئنز ٹرافی: آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ…

15 گھنٹے ago

بھارت سے میچ کا کوئی دباؤ نہیں، 100 فیصد پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے: حارث رؤف

دبئی: پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف…

15 گھنٹے ago

بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری نے خفیہ شادی کرلی، دلہا کون ؟

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری نے اپنے دیرینہ دوست ٹونی بیگ کے ساتھ خفیہ طور…

16 گھنٹے ago

محمد عامر نے شاہین آفریدی کے بولنگ ایکشن کی خامی کی نشاندہی کر دی

کراچی: پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر نے قومی ٹیم کے اسٹار پیسر شاہین شاہ آفریدی کے بولنگ ایکشن میں…

17 گھنٹے ago

پاکستان میں فحش مواد تک رسائی کی روزانہ دو کروڑ کوششیں ہوتی ہیں۔ پی ٹی اے

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں روزانہ تقریباً دو کروڑ…

1 دن ago

اروشی روٹیلا نے فلم ‘ڈاکو مہاراج’ میں 3 منٹ کی پرفارمنس کے لیے کتنا معاوضہ لیا۔

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے ننداموری بالاکرشنا کی ایکشن سے بھرپور فلم ڈاکو مہاراج میں صرف 3 منٹ کی پرفارمنس…

1 دن ago